دارالسنہ  للبنات کےتحت ہونےوالےدینی کام کی جھلکیاں

Tue, 5 Oct , 2021
2 years ago

دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں میں کراچی ساؤتھ زون 1 گلشن اقبال دارالسنہ للبنات میں’’ آٹھ دینی کام ‘‘کورس کاانعقادہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے کورس کرنے والی اسلامی بہنوں کو ’’ انفرادی کوشش کرنے کا طریقہ ‘‘ کےموضوع پر تربیت کی ۔ اس تربیتی بیان میں پاکستان کی دیگر دارالسنہ للبنات میں آٹھ دینی کام کورس کرنے والی اسلامی بہنوں نے آن لائن شرکت کی ۔

٭دوسری جانب ’’ ملیر دارالسنہ للبنات‘‘ میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے وزٹ کیا۔کورس کرنے والی اسلامی بہنوں کو تنظیمی ذمہ داری لینے اور جن کے پاس تنظیمی ذمہ داری ہے اُن کو کارکردگی شیڈول بروقت جمع کروانےکی ترغیب دلائی ، ماہانہ مدنی مشورہ لینے اور ماہانہ کارکردگی فارم پُر جمع کروانے کا ذہن دیا ۔

٭اسی طرح بن قاسم زون قائد آباد کابینہ کراچی میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے ریجن نگران ، زون و کابینہ نگران مع مشاورتوں اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ لیا ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے ’’مبلغہ ہر جگہ مبلغہ ہوتی ہے‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔ مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو نئے گاؤں گوٹھ میں دینی کام کرنے، تقرری کے اہداف مکمل کرنے کا ذہن بھی دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اہداف مکمل کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔