اسلامی بہنوں کو دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے کراچی صدیق آباد میں واقع دارالسنہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت رہائشی کورس بنام ”اسلامی زندگی“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی سمیت بیرونِ ملک سے اسلامی بہنیں بذریعہ آن لائن شریک ہوئیں۔

معلومات کے مطابق دورانِ کورس دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شرکا کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں شریعت کے عین مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں رشتے داروں کی اہمیت اور اُن کے حقوق ادا کرنے کے متعلق ترغیب دلائی۔

پچھلے دنوں پاکستان کے شہر راولپنڈی میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ دارالسنہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں پیش آنے والے مسائل کا حل بتاتے ہوئےانہیں شعبہ جات کی تقرری مکمل کرنے رہائشی کورسز کے داخلوں کی تعداد کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  یکم اکتوبر 2022 ء بروز ہفتہ پاکستان حیدرآباد شہر میں قائم شعبہ دارالسنہ کے مدنی عملے کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ دارالسنہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں رہائشی کورس کرنے والی اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کے لئے تیار کرنے اور داخلوں کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے اہداف دیئے۔ اس کے بعد اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔


دعوتِ اسلامی کےتحت    7ستمبر 2022ء بروز بدھ پاکستان کے شہر راولپنڈی میں قصور ڈویژن شعبہ دارالسنہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں میں آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں پاک سطح ذمہ دار ، قصور ڈویژن ذمہ دار اور دارالسنہ کے دیگر مدنی عملے نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے ماہانہ مدنی مشورے کے مدنی پھول بیان کئے۔ مسائل کا حل بیان کیا اور رہائشی کورسز کے لئے اسلامی بہنوں کو تیار کرنے کے اہداف دیئے ۔


پچھلے  دنوں دعوت اسلامی کی جانب سے میر پور کشمیر کے دارالسنہ للبنات میں تربیتی سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں 8 دینی کام کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ’’ 8 دینی کام کورس میں استقامت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا،بیان میں پاکستان کے دوسرے شہروں کی اسلامی بہنیں جہاں جہاں کورس ہو رہا تھا ان کو آن لائن شامل کیا گیا۔ بیان میں استقامت سے کیسے محرومی ہو سکتی ہے ؟ اپنے سینے کو کینے سے صاف رکھنے ، فضول مشاغل ترک کرنے گھروں میں اپنا اچھا کردار پیش کرنے سے متعلق مدنی پھول دیئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کےتحت    28اگست 2022ء بروز اتوار ضلع مظفرآباد کے دارالسنہ جلال آباد آفیسر کالونی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں دارالسنہ کے عملے کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

نگران پاکستان اسلامی بہن نے تربیتی بیان کیا اور عملے کی اسلامی بہنوں کو فکرِ آخرت کا ذہن دیتے ہوئے با عمل رہنے اور اپنی اصلاح کرنے کے حوالے سے ترغیبات دیں۔ مزید اپنی ذمہ داریوں کو اخلاص کے ساتھ نبھانے کا ذہن دیا نیز دیگر مسائل پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔


دعوت اسلامی کے تحت  23 اگست 2022ء کو پنجاب کالونی میں دارالسنہ للبنات اوپننگ کا سلسلہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت اور مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار نے اوپننگ فرماتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بہنوں کو تربیتی نکات فراہم کئے اور دعا ئے خیر فرمائی۔


دعوتِ اسلامی  کے زیر اہتمام 22 اگست 2022ء کو صدیق آباد دارالسنہ للبنات میں تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت، کراچی سٹی نگران اور کراچی سطح دارالسنہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کورس میں حاضر اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کا ذہن دیتے ہوئے تربیتی مدنی پھول پیش کئے ۔


دعوتِ اسلامی کےتحت  19اگست 2022ء بروز جمعہ پاکستان کے شہر راولپنڈی میں صوبہ گلگت شعبہ دارالسنہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں پاک سطح دارالسنہ ذمہ دار، دارالسنہ کی ناظمات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان اسلامی بہن نے دارالسنہ کے کورسز کا جائزہ لیا، ایڈمیشن کے حوالے سے اہداف دیئے اور انتظامی معاملات کو مکمل کرنے کے متعلق ذمہ داران کی تربیت کی۔


دعوتِ اسلامی کےتحت  30جولائی 2022ء بروز ہفتہ راولپنڈی میں پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے شعبہ دارالسنہ ذمہ داران و ناظمات کا آن لائن مدنی مشورہ کیا۔

نگران پاکستان اسلامی بہن نے سابقہ دینی کام کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے مدنی پھول سمجھائے اور اس میں تعدا د بڑھانے کے لئے نکات بتائے نیز اہداف بھی دیئے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت  17 جولائی 2022ء بروز اتوار نگران پاکستان اسلامی بہن نے صوبہ خیبر پختونخواہ کی ڈویژن ہزارہ میں شعبہ دارالسنہ اور فیضانِ صحابیات کا مدنی مشورہ لیا۔

مدنی مشورے میں ذمہ داران کے مسائل سن کر ان کے حل بتائے اور مدنی عملے کی تربیت کی نیز فیضان صحابیات کا عملہ مکمل کرنے اور آٹھ دینی کام کرنے کے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت  8جولائی 2022ء بروز جمعہ شعبہ دارالسنہ مظفر آباد ڈویژن کا بذریعہ آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان اسلامی بہن نے ”اندازِ گفتگو کیسا ہونا چاہئے‘‘ اس موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ دارالسنہ کی تقرری مکمل کرنے اور کورسز میں داخلوں کی تعداد بڑھانے کے اہداف دیئے نیز اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے جانےوالے سوالات کے جوابات دیئے اور تربیت نکات پر مشتمل مدنی پھول بتائے۔