دعوت اسلامی کے شعبہ دار السنہ للبنات کے تحت دار السنہ راولپنڈی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن، ریجن نگران اسلامی بہن اور زون نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔

شعبہ دار السنہ للبنات عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے دار السنہ کے لئے نیو اہداف کا تعین کیا جبکہ شعبے میں آنے والے مسائل کو جلد حل کرنے اور دیگر معاملات پر مشاورت بھی ہوئی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ دار السنہ للبنات عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے دار السنہ راولپنڈی کا وزٹ کیا۔ عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے دار السنہ میں جاری ”فیضان قرآن کورس“ اور ”ناظرہ کورس“ کے درجات کے ساتھ ساتھ انتظامی و تدریسی امور کا جائزہ لیا۔

دوران وزٹ مدنی عملے کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عملے کی تقرری مکمل کرنے اور ان کی صلاحیت و قابلیت بڑھانے کے حوالے سے اہداف مقرر کئے گئے۔ آخر میں شعبے کی معاون مفتشہ کے ذریعے مدنی عملے کے لئے ٹریننگ سیشن کا آغاز کروایا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ دارالسنہ للبنات کےتحت پچھلےدنوں نگران پاکستان انتظامی کابینہ حا جی ابورجب عطاری مدظلہ العالی نےدارالسنہ للبنات میں ہونے والے رہائشی کورسز بنام ( فیضان قراٰن ،ناظرہ ، معلمہ ،مدنی قاعدہ ، مفتشہ کورسز) میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کےدرمیان بذریعہ آڈیو لنک ’’تعلیم قراٰن پاک ‘‘کی اہمیت پربیان فرمایا۔ یہ بیان کراچی،حیدر آباد،ملتان،فیصل آباد، سرگودھا، اوکاڑہ، گجرات ا ور راولپنڈی دارالسنہ میں بذریعہ لنک بیان کیا گیا۔

اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کام کےبارے میں بتاتےہوئے انہیں دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب ارشاد فرمائی ۔ بیان کے بعد اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کاذہن دیا گیاجس پر کچھ اسلامی بہنوں نےاچھی نیتیں پیش کی جن کی کارکردگیاں درج ذیل ہے۔

اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ میں پڑھنے کی نیت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:188

اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ میں پڑھانے کی نیت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :151

روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی نیت کرنے والی اسلامی بہنوں :54


اسلامی بہنوں کے شعبہ دارالسنہ للبنات کے تحت فیصل آباد ریجن کے شعبہ دارالسنہ کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اوکاڑہ زون میں ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے نیو مدنی عملے سے ملاقات کی اور اسلامی بہنوں کو داخلوں کی تعداد میں مزید اضافہ کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ دارالسنہ للبنات کےزیر اہتمام پاکستان کے شہر راولپنڈی میں مدنی مشورے کاانعقادہو ا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے دارالسنہ کی اسلامی بہنوں کےدرمیان ’’گناہوں سے بچنے اور نیک اعمال کرنے‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جبکہ مدنی مشورے میں کراچی ، حیدرآباد ، ملتان، فیصل آباد ، اوکاڑہ ، سرگودھا اور گجرات میں قائم دارالسنہ کی اسلامی بہنوں اور فیضانِ قراٰن کورس و مدرسۃ المدینہ گرلز کے تحت ہونے والے ناظرہ قراٰن کورس کرنے والی اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹر نیٹ شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے کورس میں آنے والی اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کےدینی ماحول سے وابستہ رہنے اورانہیں دینی کام کرنے کاذہن دیا نیز اسلامی بہنو ں کو دینی کام کرنےکےحوا لے سے اپڈیٹ نکات بتائےاور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنےکاذہن دیا۔ 


پاکستان کےمختلف شہروں میں12دن پر مشتمل رہائشی کورس بنام ’’فیضان ِقراٰن ‘‘ کاسلسلہ

Sat, 25 Sep , 2021
2 years ago

دعوت اسلامی کےشعبہ دارالسنہ للبنات کے تحت پاکستان کےمختلف شہروں (کراچی،حیدرآباد،ملتان، فیصل آباد ، اوکاڑہ ، سرگودھا،گجرات اور راولپنڈی) میں12دن پر مشتمل رہائشی کورس بنام ’’فیضان ِقراٰن ‘‘ کاانعقاد ہواجن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کورس کےاختتام پرعالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ’’قراٰن پاک کی اہمیت ‘‘کے موضوع پر بیان کیااور درست مخارج کے ساتھ قراٰن پاک پڑھنے کاذہن دیا نیز روزانہ 3 آیات ترجمہ وتفسیر کے ساتھ تلاوت کرنے اور سلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے/ پڑھانے کی نیتیں بھی کروائیں جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ دار السنہ للبنات کےزیر اہتمام راولپنڈی      میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ریجن وزون سطح کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نےدینی کام کرنےکےحوالے سے اسلامی بہنوں کو اپڈیٹ نکات بتائےاور دینی کام کرنےکاذہن دیتےہوئے دینی کام کرنےسےمتعلق اہداف دیئےنیز اسلامی بہنوں کی طرف سے کئےجانےوالے سوالات کےجوابات بھی دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  کراچی ایسٹ زون 1ملیر کابینہ میں قائم دارالسنہ للبنات میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مدنی عملے نے شرکت کی۔

کراچی ریجن نگران اسلامی بہن اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دارالسنہ کے نظام کو بہتر بنانے کاذہن دیا اور کورس کرنے والی اسلامی بہنوں سے نرمی و شفقت بھرا انداز اختیار کرنے اور ان کی اچھی تربیت کرنے کےحوالےسےمدنی پھول دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ دارالسنہ  للبنات کےتحت گزشتہ دنوں شعبہ دارالسنہ کی عالمی سطح اور پاک سطح کی ذمہ داراسلامی کا بذریعہ کال مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی دینی کاموں کو کرنےکےحوالےسے مدنی پھول دیئےاور دار السنہ للبنات کےتحت ہونےوالےکورسسز کاجدول تیار کرنےکاذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن اوکاڑہ زون کی دارالسنہ ذمہ داراسلامی بہنوں کامدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن نگران، رکن ریجن ذمہ دار اور دارالسنہ کے مدنی عملے کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے ’’نرمی کے پھول‘‘کے موضوع پر بیان کیااور دارالسنہ میں کورسز کے لئے آنے والی اسلامی بہنوں کے ساتھ نرمی و شفقت سے پیش آنے کی تلقین کی نیز دارالسنہ کے مدنی عملے کی طرف سےکئےجانےوالےسوالات کےجوابات دیئے اور مدنی عملےکی تربیت کی ۔مزید ایڈمیشن میں اضافے کا ذہن دیا اور اہداف بھی طے کئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ  دنوں ملیر ماڈل کالونی کی دارالسنہ للبنات میں رہائشی کورس بنام ’’فیضان نماز اور ناظرہ قراٰن‘‘ منعقد ہوا جس میں کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے ’’نیکی کی دعوت کی اہمیت‘‘ کےموضوع پر بیان کیااوردینی کاموں میں بہتری لانے کےحوالےسےمدنی پھول دیئے نیز مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے پڑھانے اور دینی کاموں میں عملی طورپر شامل ہونے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے ذمہ داری لینے اور شعبے کے دینی کام کرنے کی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ دارلسنہ للبنات کےزیر اہتمام   پاکستان دارلسنہ ناظمات کابذریعہ کال مدنی مشورہ ہوا جس میں رات کی ناظمات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی کارکردگیوں کاجائزہ لیا اور بہترکارکردگی پرحوصلہ افزائی کی نیز دارالسنہ کےنظام میں بہتری لانے کےحوالےسےمدنی پھول دیئےجبکہ رہائشی کورسز میں آنے والی اسلامی بہنوں کی زیادہ بہتر انداز میں تربیت کرنےکےحوالےسےنکات دیئے۔