27 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کے شعبہ دار السنہ للبنات عالمی سطح کی ذمہ دار
اسلامی بہن نے دار السنہ راولپنڈی کا وزٹ کیا۔ عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے
دار السنہ میں جاری ”فیضان قرآن کورس“ اور ”ناظرہ کورس“ کے درجات کے ساتھ ساتھ
انتظامی و تدریسی امور کا جائزہ لیا۔
دوران
وزٹ مدنی عملے کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عملے کی تقرری مکمل کرنے اور ان کی صلاحیت
و قابلیت بڑھانے کے حوالے سے اہداف مقرر کئے گئے۔ آخر میں شعبے کی معاون مفتشہ کے
ذریعے مدنی عملے کے لئے ٹریننگ سیشن کا آغاز کروایا گیا۔