اسلامی بہنوں کے لئے خصوصی ون ڈے سیشن ” عید،عبادت
اور قربانی “ کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز (اسلامی بہنیں) نے تمام
اسلامی بہنوں کے لئے خصوصی ون ڈے سیشن ” عید،عبادت اور قربانی “ کا انعقاد کیا ہے۔ اس ایک دن کے سیشن کا دورانیہ
ایک گھنٹہ (60 منٹ) ہوگا جوکہ 7 مئی 2026ء کو منعقد کیا
جائے گا۔
کورس کی خصوصیات:
اس سیشن میں ماہِ ذوالحجہ کے فضائل، یومِ عرفہ کی
اہمیت، قربانی کا تاریخی پس منظر، وجوب کے مسائل اور حج کے مقاصد،نیز اس مبارک مہینے
میں کی جانے والی مخصوص عبادات و وظائف،ان ایامِ بابرکت کو اطاعتِ الٰہی میں
گزارنے کا مکمل عملی طریقہ بتایا جائے گا اس کے علاوہ اور بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا ۔ان شاء اللہ
الکریم
داخلہ کی معلومات:یہ سیشن تمام اسلامی بہنوں کے لئے ہے تو جلدی کریں کہیں دیر نہ ہوجائے!
داخلہ لینے کے لئے اسلامی بہنیں اپنی ٹاؤن،
ڈسٹرکٹ یا ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ کریں۔ مزید معلومات کے لئے آپ اس ای
میل ایڈریس پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں:
Ib.admissiononlinecourse@dawateislami.net
Dawateislami