دعوتِ
اسلامی کےشعبہ دارالسنہ للبنات کےزیر اہتمام پاکستان کے شہر راولپنڈی میں مدنی مشورے کاانعقادہو ا جس میں پاکستان نگران
اسلامی بہن نے دارالسنہ کی اسلامی بہنوں کےدرمیان
’’گناہوں سے بچنے اور نیک اعمال کرنے‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جبکہ مدنی مشورے میں کراچی ،
حیدرآباد ، ملتان، فیصل آباد ، اوکاڑہ ، سرگودھا اور گجرات میں قائم دارالسنہ کی اسلامی بہنوں اور فیضانِ قراٰن کورس و مدرسۃ المدینہ گرلز کے تحت ہونے والے ناظرہ قراٰن کورس کرنے
والی اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹر نیٹ شرکت
کی ۔
پاکستان
نگران اسلامی بہن نے کورس میں آنے والی
اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کےدینی ماحول سے وابستہ رہنے اورانہیں دینی کام کرنے کاذہن دیا نیز اسلامی بہنو ں کو دینی کام کرنےکےحوا لے سے
اپڈیٹ نکات بتائےاور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت
کرنےکاذہن دیا۔