دعوتِ اسلامی کے شعبہ دارالسنہ للبنات کےتحت پچھلےدنوں نگران پاکستان انتظامی کابینہ حا جی ابورجب عطاری مدظلہ العالی نےدارالسنہ للبنات میں ہونے والے رہائشی کورسز بنام ( فیضان قراٰن ،ناظرہ ، معلمہ ،مدنی قاعدہ ، مفتشہ کورسز) میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کےدرمیان بذریعہ آڈیو لنک ’’تعلیم قراٰن پاک ‘‘کی اہمیت پربیان فرمایا۔ یہ بیان کراچی،حیدر آباد،ملتان،فیصل آباد، سرگودھا، اوکاڑہ، گجرات ا ور راولپنڈی دارالسنہ میں بذریعہ لنک بیان کیا گیا۔

اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کام کےبارے میں بتاتےہوئے انہیں دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب ارشاد فرمائی ۔ بیان کے بعد اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کاذہن دیا گیاجس پر کچھ اسلامی بہنوں نےاچھی نیتیں پیش کی جن کی کارکردگیاں درج ذیل ہے۔

اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ میں پڑھنے کی نیت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:188

اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ میں پڑھانے کی نیت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :151

روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی نیت کرنے والی اسلامی بہنوں :54