دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 4 جولائی 2022ء  کو دار السنہ گلشن 13 D میں ہونے والے رہائشی اصلاحِ اعمال کورس میں تربیتی سیشن منعقد ہواجس میں صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار اور نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے شرکت کی۔

صاحبزادیِ عطار نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا نیز اپنے علاقوں میں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کام کی ذمہ داریاں لیکر دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اشکباری کے ساتھ صاحبزادیِ عطار کی بارگاہ میں اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔


دعوتِ اسلامی کےتحت  16جون2022ء بروز جمعرات فیصل آباد کی تنظیمی ڈویژن ڈی گراؤنڈ دارالسنہ میں تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا جس میں کورس کرنے کے لئے آنے والی 96 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو 12 دینی کام کرنے کا ذہن دیا ۔بیان کے بعد دارالسنہ کے مدنی عملے کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا ۔ مدنی مشورے میں نگران پاکستان اسلامی بہن نے شعبے کے دینی کام کو بڑھانے کے حوالے سے نکات بتائے اور دارالسنہ عملے کے سابقہ دینی کام کا جائزہ لیتے ہوئے اس سے بات کی اور کورس میں آنے والی طالبات کی کیسے تربیت کرنی ہے اس کے متعلق مدنی پھول دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت   28 مئی2022 ء بروز ہفتہ پاکستان کے شہر راولپنڈی میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے شعبہ دارالسنہ میں کورس کی طالبات کے درمیان ’’ نماز کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو پابندی سے نماز ادا کرنے کا ذہن دیا اس کے بعد دارالسنہ کی ناظمات و معلمات کے ساتھ مدنی مشورہ کیا اور ان کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اچھی کارکردگی پر ان کی حوصلہ افزائی کی ۔


دعوتِ اسلامی کی جانب سے  26اپریل 2022ء بروز منگل دارالسنہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں پنجاب صوبہ سطح شعبہ دارالسنہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے شعبہ کے عالمی و پاک سطح کے اپڈیٹ نکات بتائے اور راولپنڈی دارالسنہ کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  25اپریل 2022ء بروز پیر راولپنڈی شہر کے دارالسنہ میں کورس کی اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں کورس میں شریک اسلامی بہنوں سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے’’علم دین کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور ذمہ داریاں لینے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز اس حوالے سے اسلامی بہنوں کو ذہن بنایا جبکہ دعا کے بعد دارلسنۃ کی ناظمات ،معلمات کا مدنی مشورہ لیا اور اچھی کارکردگی پر ان میں تحائف تقسیم کئے ۔


دعوتِ  اسلامی کے تحت 16 فروری 2022ء بروز بدھ پاکستان کے شہر ملتان میں قائم دارالسنہ للبنات میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں وہاں کی ناظمہ مفتشہ اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان مشاورت نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دارالسنہ کی بہتری کے لئے مدنی پھول بتائے مزید مختلف تجاویز پیش کیں۔ اس کے علاوہ کورسز کروانے کے حوالے سے اہداف بھی دیئے۔


دعوتِ  اسلامی کی جانب سے 17جنوری 2022ء کو صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار اور نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے دار السنہ گلشنِ اقبال میں ہونے والے کورس میں شرکت کی جس میں صاحبزادیِ عطار نے اسلامی بہنوں کو تربیتی مدنی پھول پیش کرتے ہوئے شرعی پردے کرنے کا ذہن دیا اور انہیں باقاعدگی سے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دی ۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت  28 نومبر 2021 ءبروز منگل پاکستان مجلس مشاورت نگران نے راولپنڈی اڈیالہ میں قائم دارالسنہ میں کورس کرنے والی اسلامی بہنوں کے درمیان ” ریاکاری “کے موضوع پر بیان کرنے کی سعادت حاصل کی ۔ اسلامی بہنوں کو آٹھ دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 26 دسمبر 2021 ءبروز اتوار  پاکستان کے شہر گجرات میں شعبہ دارالسنہ اسلامی بہنیں میں 12 دن کے رہائشی اصلاح اعمال کورس میں نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت نے اصلاحی بیان کیا جو پاکستان کے مختلف شہروں میں قائم دارالسنہ میں طالبات اور عملے نے سنا ، شعبے کے کام کو بہتر انداز سے کرنے کے حوالے سے مدنی پھولوں سے نوازا ۔ بیان سننے کے بعد کورس میں آنے والی طالبات نے دارالسنہ کے شعبے کے کام کو مزید بہتر انداز سے کرنے کی نیتیں کیں اور اپنا محاسبہ کرنے کے بارے میں تاثرات پیش کئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 19 دسمبر 2021ء فیصل آباد ریجن کی رکن ریجن شعبہ دارالسنہ کی ذمہ دار نے ٹوبہ زون کی ذمّہ داران کا مدنی مشورہ  لیا۔ رکن ریجن نے شعبہ کے مدنی پھول پیش کیے، دارالسنہ میں ہونے والے کورسز کے لئے داخلوں کی ترغیب دلائی، اسلامی بہنوں کو اہداف بھی دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی  کے شعبہ دارالسنہ (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام کراچی ایسٹ زون1 ملیر کابینہ میں دینی کام کورس کا انعقاد ہوا جس میں جامعات المدینہ کی تقریباً 52 طالبات نے شرکت کی ۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مبلغات دعوت اسلامی نے دینی کام کرنے کا طریقہ سیکھایا اور انہیں شرعی پردہ کرنے کا ذہن دیتے ہوئے مدنی برقع پہننے کی ترغیب دلائی نیز جن کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے انہیں دینی کام کی ذمہ داری لیکر عملی طور پر دینی کام کرنے کاذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ دارالسنہ  (اسلامی بہنیں)کے تحت 25نومبر2021ء بروز جمعرات فیصل آباد زون میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں تین معلمہ ایک ناظمہ اور دارالسنہ ذمہ دار سمیت رکن ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے مختلف رہائشی کورسز کے شیڈول کے حوالے سے کلام کیا اور انہیں رسالہ نیک اعمال سے اپنا جائزہ کرنے کاذہن دیا نیزہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے نکات بتائے۔

٭دوسری جانب دعوتِ اسلامی کے تحت25 نومبر2021ء بروز جمعرات پاکستان نگران اسلامی بہن نے فیصل آباد ریجن کے دارالسنہ میں بالمشافہ جبکہ پاکستان بھر کے تمام دارالسنہ میں دینی کام کورس کرنے والی جامعۃ المدینہ کی طالبات کو آن لائن ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے نکات سمجھائیں ۔