23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 25اپریل 2022ء بروز پیر راولپنڈی شہر کے دارالسنہ میں کورس کی اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا جس
میں کورس میں شریک اسلامی بہنوں سمیت دیگر
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔
پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے’’علم دین کی اہمیت‘‘ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کیا اور ذمہ داریاں لینے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز اس حوالے
سے اسلامی بہنوں کو ذہن بنایا جبکہ دعا کے بعد دارلسنۃ کی ناظمات ،معلمات کا مدنی مشورہ لیا اور اچھی کارکردگی پر ان میں تحائف تقسیم کئے ۔