26 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ دارالسنہ (اسلامی
بہنیں)کے تحت 25نومبر2021ء بروز جمعرات فیصل آباد زون میں
مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں تین
معلمہ ایک ناظمہ اور دارالسنہ ذمہ دار سمیت رکن ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی ۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے مختلف رہائشی کورسز کے شیڈول
کے حوالے سے کلام کیا اور انہیں رسالہ نیک اعمال سے اپنا جائزہ کرنے کاذہن دیا نیزہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
کے نکات بتائے۔
٭دوسری
جانب دعوتِ اسلامی کے تحت25 نومبر2021ء
بروز جمعرات پاکستان نگران اسلامی بہن نے فیصل آباد ریجن کے دارالسنہ میں بالمشافہ جبکہ پاکستان بھر کے تمام دارالسنہ میں دینی کام کورس کرنے والی
جامعۃ المدینہ کی طالبات کو آن لائن ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع کے نکات سمجھائیں ۔