20 شوال المکرم, 1446 ہجری
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کی جانب سے میر
پور کشمیر کے دارالسنہ للبنات میں تربیتی سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں 8 دینی کام کورس میں
شریک اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ’’ 8
دینی کام کورس میں استقامت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا،بیان میں پاکستان کے دوسرے
شہروں کی اسلامی بہنیں جہاں جہاں کورس ہو رہا تھا ان کو آن لائن شامل کیا گیا۔ بیان
میں استقامت سے کیسے محرومی ہو سکتی ہے ؟ اپنے سینے کو کینے سے صاف رکھنے ، فضول
مشاغل ترک کرنے گھروں میں اپنا اچھا کردار پیش کرنے سے متعلق مدنی پھول دیئے گئے۔