دعوت اسلامی کے شعبہ دار السنہ للبنات کے زیر اہتمام کراچی، حیدر آباد، ملتان، فیصل آباد، اوکاڑہ، سرگودھا، راولپنڈی اور گجرات میں ”12 دن کے رہائشی کورس ”فیضان قرآن کورس“، ”ناظرہ قرآن کورس“اور ”مفتشہ کورس“ جاری ہے۔

دوران کورس اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ”قرآن پاک کی اہمیت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو قرآن پاک درست مخارج کے ساتھ یاد کرنے، تلاوت کرنے اور دوسروں کو پڑھانے کی فضیلت بتائی۔

کورسز میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ 3 آیات ترجمہ وتفسیر کے ساتھ تلاوت کرنے اور اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے پڑھانے کی نیتیں بھی کروائیں گئیں۔ بیان کو سن کر اسلامی بہنوں نے قرآن پاک پڑھنے پڑھانے کی نیتیں بھی کیں۔