مختلف شہروں میں
ہونے والےرہائشی کورسز میں نگران پاکستان اسلامی
بہن کا بیان
دعوت
اسلامی کے شعبہ دار السنہ للبنات کے زیر اہتمام راولپنڈی میں 12 دن کے رہائشی ”فیضان
قرآن کورس“ اور اسلامی بہنوں کے مدرسۃ
المدینہ کے تحت ”ناظرہ قرآن کورس“ جاری ہے۔
دوران
کورس نگران پاکستان اسلامی بہن نے گناہوں سے بچنے اور نیک اعمال کرنے کے موضوع پر
بیان کیا۔
اس
بیان میں پاکستان کے دیگر دارالسنہ کراچی، حیدر آباد، ملتان، فیصل آباد، اوکاڑہ،
سرگودھا اورگجرات میں کورس کرنے والے اسلامی بہنیں بذریعہ انٹرنیٹ شریک تھیں۔
بیان
کے بعد کورس میں آنے والی اسلامی بہنوں نے دعوت اسلامی سے وابستہ رہنے اور دینی
کام کرنے کی نیت کی۔
اسلامی
بہنوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیان کی برکت سے دل میں خوفِ خدا
پیداہونے کے ساتھ گناہوں سے بچنے کا جذبہ
نصیب ہوا، انہوں نے مزید کہا کہ دعوت اسلامی کا دینی ماحول ایسا پیارا ماحول ہے کہ جو بھی اس ماحول
میں آجاتا ہیں وہ گناہوں سے بچنے والا اور نیکیاں کرنے والا بن جاتا ہے۔