دعوتِ  اسلامی کے شعبہ دارُ السنّہ للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن اوکاڑہ زون میں قائم دارالسنہ للبنات میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دار السنہ کے مدنی عملے کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور رسالہ کی کارکردگی اور ہفتہ وار محاسبہ کارکردگی کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا ۔طالبات کو اپنے ذیلی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی، ڈونیشن کے نکات پر کلام کیا اور ڈونیشن کو بڑھانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ دارالسنّہ للبنات کے زیرِ اہتمام 03 اپریل2021ء سے کراچی ریجن ساؤتھ زون2 میں سات دن پر مشتمل رہائشی کورس منعقد کیا جا رہا ہے۔ جو اسلامی بہنیں 12 ن کے کورس میں شرکت نہیں کرسکتی ان کے لئے اس کورس میں شرکت کرنے کا بہترین موقع ہے۔

اس کورس میں خصوصیت کے ساتھ فقہ ،تجوید ،تلفظ کی درستگی سمیت رسالہ نیک اعمال کی مشق بھی کروائی جائیگی اور کثیر علمِ دین سیکھنے کا موقع ملے گا۔

کورس کی شرائط: عمر 18 سال ہو، دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستگی کی مدت کم سے کم 12ماہ ہو اور اردو لکھنا پڑھنا جانتی ہو۔

اس کورس میں داخلے کےلئے درج ذیل نمبر پہ رابطہ کریں:

03154604861


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ دارالسنہ للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں راولپنڈی میں قائم دارالسنہ للبنات میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد ریجن نگران ، راولپنڈی اسلام آباد زون نگران ، راولپنڈی کابینہ نگران اور زون سطح دارالسنہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی عملے کی تقرری مکمل کرنے ، دالسنہ ذمہ دار کے کام ، رابطے کا طریقہ کاراور مدنی عملے کے ٹیسٹ دلوانے کے حوالے سے اہداف دیئے ۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ دارالسنہ للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان بھر کے دار السنہ للبنات میں ہونے والے کورسز کی اسلامی بہنوں کے درمیان بذریعہ لنک سنتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے” والدین کے حقوق “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور کورسز میں شریک اسلامی بہنوں کو والدین کی اطاعت، فرمانبرداری اور خدمت سے متعلق مدنی پھول دیئے نیز والدین کے انتقال ہونے پر ان کا فدیہ و ایصال ثواب کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ دارالسنہ للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں اڈیالہ روڈ میں قائم دارالسنہ للبنات میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پنڈی اسلام آباد زون نگران ، کابینہ نگران اور دارالسنہ ذمہ دار زون سطح نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز دارالسنہ کے نظام کو مضبوط بنانے کے لئے تربیت یافتہ اسٹاف رکھنے اور ایڈمیشنز کی تعداد کو بڑھانے کے حوالے سے ذمہ داراسلامی بہنوں کو ترغیب دلائی گئی ۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ دارالسنہ للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن اطراف نمل کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں میانوالی زون اطراف نمل کابینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت ۔

رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کودارالسنہ کے تحت ہونے والے آن لائن اسلامی زندگی کورس میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے کورس میں داخلہ لینے اور دوسری اسلامی بہنوں کو ترغیب دلانے کی نیتیں پیش کیں ۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ دار السنہ للبنات کے زیرِ اہتمام کراچی میں قائم دار السنہ للبنات میں 12 روزہ دینی کورس کا اختتام ہوا۔ 36 اسلامی بہنوں نے یہ کورس مکمل کیا اور 8 دینی کاموں کو کس انداز سے کرنا چاہیئے اس حوالے سے تربیت حاصل کی ،ساتھ ہی تجوید، فقہ ،نماز اور وضو کا عملی طریقہ بھی سیکھااور اس کے علاوہ بھی علم دین حاصل کرنے کا موقع ملا۔ آخر میں کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے اپنے تاثرات بھی دئیے اور مزید کورسز کرنے نیز دوسری اسلامی بہنوں کو کورس کے لئے تیار کرنے کی نیتیں بھی کیں۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں دارالسنّہ میں ہونے والے کورس میں بذریعہ انٹرنیٹ تربیتی سیشن کاانعقاد ہوا جس میں نگران عالمی مجلسِ مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے پاکستان کی تمام دارالسنّہ میں ہونے والے کورس میں بذریعہ انٹرنیٹ بیان کیا اور استقامت کے موضوع پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کومدنی پھول پیش کئے نیز نیک اعمال رسالہ کارکردگی فل کرنے کاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ دار السنہ للبنات کے زیر اہتمام 18 مارچ سے 12 دن کے اسلامی زندگی رہائشی کورس کا آغاز ہورہا ہے اس کورس میں خصوصیت کے ساتھ فقہ،تجوید،معاملات مہلکات اور دیگرفرض علوم سکھائے جائیں گئے۔

وہ اسلامی بہنیں اس کورس میں داخلہ لے سکتی ہیں جن کی عمر کم از کم 18 سال ہو مدنی ماحول سے وابستگی کی مدت 12 ماہ ہو اور قومی زبان پڑھنا لکھنا جانتی ہوں امید وار اسلامی بہنیں اپنے علاقےمیں ہونےوالے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں ذمہ داراسلامی بہنوں سے رابطہ کریں۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ دار السنّہ للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی میں قائم دارالسنّہ للبنات میں 12 دن کے رہائشی” فیضان نماز کورس“ کا اختتام ہوا۔اس کور میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے مختلف اوقات میں سنتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کا عملی طریقہ اور جملہ مسائل سکھائے نیز رسالہ نیک اعمال کا پابند بننے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ دار السنّہ للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد میں قائم دارالسنّہ للبنات میں 12 دن کے رہائشی” فیضان نماز کورس“ کا اختتام ہوا۔ اس کورس کو 26 اسلامی بہنوں نے مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔

کورس کے آخری دن پاکستان نگران اسلامی بہن نے ترغیبی بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے گھر والوں کی نمازیں درست کروانے، دعوت اسلامی کے دینی کام کرنے اور دعوت اسلامی کو اپنے ماہانہ اور سالانہ ڈونیشن جمع کروانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ دار السنہ للبنات کے زیر اہتمام 17 فروری2021ء  سے دار السنہ گلشن اقبال میں 12 دن کا رہائشی ”فیضان نماز کورس“ کا سلسلہ جاری ہے جس میں کثیر اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو فقہ،نماز ،تجوید، شجرہ شریف اور اس کے علاوہ دیگر علوم سکھائے جارہے ہیں۔