دعوتِ  اسلامی کے شعبہ دار السنہ للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں اسلام آباد اور کراچی کی دارالسنہ للبنات میں سنتوں بھرے بیانات کا سلسلہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ” حسنِ اخلاق کی برکتیں، پیارے آقا ﷺکا حسنِ اخلاق “ کے موضوع پر بیانات کئے اور دار السنہ میں شریک اسلامی بہنوں کو حسنِ اخلاق اپنانے اور اپنے کردار کا جائزہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ملتان زون کے دار السنّہ میں پچھلے دنوں  آن لائن” فیضان قرآن“ کورس کروایا گیا جس میں ملتان ریجن سے 142 اسلامی بہنوں نے کورس مکمل کرنے کی سعادت پائی۔

کورس کے اختتام پر اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے ، مد نی مذاکرہ دیکھنے ، شرعی پردہ کرنے اور دیگر مدنی کاموں کی نیتوں کے ساتھ ساتھ آخرت کی تیاری کرنے اور انفرادی عبادت بڑھانے کی نیتیں کیں۔


دعوت اسلامی کے شعبے دار السنہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان نگران اسلامی بہن  نے کراچی دارالسنہ للبنات کے مدنی عملے کے ساتھ مدنی مشورہ لیاجس میں پاک سطح دارالسنہ ذمہ دار ، کراچی ریجن دارالسنہ ذمہ داراور ناظمات نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں صبر کے دینی و دنیاوی فوائد بیان کئے گئے ۔ نگران اسلامی بہن نے معلمہ کی تقرری اور داخلوں کے اہداف دیئے ، آن لائن کورسز کروانے کے دوران مسائل پر کلام ہوا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان نگران اسلامی بہن نے راولپنڈی دارالسنہ  کا وزٹ کیا۔دار السنہ میں مختلف شعبہ جات اور درجات کا وزٹ کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مختلف موضوعات نکات دئیے۔ نیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔


اسلامی بہنوں کے شعبے  دارالسنہ للبنات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ملتان زون کے دار السنہ میں 12 دن کا رہائشی اصلاح اعمال کورس ہورہاہےاس کورس کےنصاب میں مکمل مدنی قاعدہ اسلامی بہنوں کی نماز ثواب بڑھانے کے نسخے63 نیک اعمال کتب شامل ہیں۔

کورس کرنے والی اسلامی بہن کی شرائط عمرکم ازکم 18سال،قومی زبان لکھناپڑھناآتی ہواورمدنی ماحول سے وابستگی کی مدت کم از کم 12ماہ ہو۔ کورس میں ایڈمیشن کے لیے زون ذمہ دار سے رابطہ فرمائیں۔


اسلامی بہنوں کے شعبے  دارالسنہ للبنات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ملتان زون کے دار السنہ میں 12 دن کا رہائشی اصلاح اعمال کورس ہورہاہےاس کورس کےنصاب میں مکمل مدنی قاعدہ اسلامی بہنوں کی نماز ثواب بڑھانے کے نسخے63 نیک اعمال کتب شامل ہیں۔

کورس کرنے والی اسلامی بہن کی شرائط عمرکم ازکم 18سال،قومی زبان لکھناپڑھناآتی ہواورمدنی ماحول سے وابستگی کی مدت کم از کم 12ماہ ہو۔ کورس میں ایڈمیشن کے لیے زون ذمہ دار سے رابطہ فرمائیں۔


دعوتِ اسلامی کے  زیر اہتمام پچھلے دنوں پاک سطح دارالسنہ ذمہ دار اسلامی بہن نے دارالسنہ کی اجیر اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں دارالسنہ ذمہ دار ریجن سطح ، زون سطح ، دن و رات ناظمات اور دن و رات کی معلمات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں تجدیدِ اجارہ فارم کے حوالے سے رہنمائی کی گئی۔ مزید اس موقع پر کارکردگی بھی لی گئی۔شعبہ کارکردگی کے حوالے سے معلومات دی گئیں۔ سالانہ اضافے کے لئے معلومات دیتے ہوئے بتا یا گیا کہ قاعدہ اور ناظرہ کے ٹیسٹ میں کامیاب ہونا ضروری ہے جو کامیاب نہیں یا جنہوں نے ٹیسٹ نہیں دئیے ہوئے ان سے تیاری کا ہدف بھی لیا گیا ۔

مدنی مشورے میں پاک دارالسنہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مسلمانوں کی غم خواری وخیر خواہی کے حوالے سےمدنی پھول دئیے۔ اس مشورے میں حسن اخلاق اپنے کردار کوستھرا رکھنے اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے اپنی ذمہ داری کےبارے میں غور و فکر کرنے شعبے میں بہتری لانے اور اپنے شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن اور نگران اسلامی بہن سے مربوط رہنے کے تعلق سے مدنی پھول دئیے گئے ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس دار السنہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا  دارالسنّہ کے مشاہرہ جات کے حوالے سے بذریعہ لِنک مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن، مجلس اجارہ ذمہ دار عالمی سطح، شارٹ کورسز ذمہ دار عالمی سطح نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلسِ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں دارالسنّہ کے مدنی عملے کی گریڈنگ اور مشاہرہ جات ملنے پر بہتری اور ذمہ داریوں سے متعلق گفتگو کی۔


کراچی دار السنہ کے تحت ”اصلاح اعمال“کورس کا عنقریب آغاز

Mon, 18 Jan , 2021
3 years ago

اسلامی بہنوں کی مجلس دار السنہ کے زیر اہتمام 2 فروری 2021 دار السنہ میں12 دن کے  رہائشی کورس بنام ”اصلاح اعمال“ کا آغاز ہو رہا ہے جس میں وہ اسلامی بہنیں داخلہ لے سکتی ہیں جن کی عمر کم از کم 18 سال ہو،قومی زبان لکھنا پڑھنا جانتی ہوں،مدنی ماحول سے وابستگی کی مدت کم از کم 12 ماہ ہو۔

اس کورس میں خصوصیت کے ساتھ تجوید،فقہ،تلفظ کی درستگی کے ساتھ ساتھ نیک اعمال کی مشق بھی کروائی جائے گی اس کے علاوہ کثیر علم دین بھی سیکھنے کا موقع ملے گا ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس دار السنہ کے زیر اہتمام 19 دن پر مشتمل آن لائن ”اسلامی زندگی“  کورس ہوا 36 اسلامی بہنوں نے اس کورس کو مکمل کیا ۔

مدنی قاعدہ،اسلامی بہنوں کی نماز سے وضو، غسل، نماز کا طریقہ اور عربی نماز سکھایا گیا ساتھ ہی مہلکات میں گناہوں کی معلومات اور ان کا علاج بھی بتایا گیا نیز حقوق العباد بتائےاور بالخصوص ایک عورت کو ماں، بیٹی، بہو،ساس کے روپ میں کیسا کردار ادا کرنا چاہیے یہ بھی سمجھایا گیا اس کے علاوہ بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔


دعوتِ اسلامی  کے زیر اہتمام 12 دسمبر2020ء بروز ہفتہ نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا ہند کی ملک و ریجن نگران اور دارالسنّہ ذمہ دار (ملک سطح) کے ساتھ بذریعہ لنک مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں گفتگو ہوئی کہ اسلامی بہنوں کی حدود کم ہو تاکہ وہ زیادہ بہتر طریقے سے کام کرسکیں اور ہند میں دارالسنّہ مع دفاتر کی ترکیب پر بات چیت ہوئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں راوالپنڈی میں دارالسنہ للبنات کا تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہےاسلام آباد ریجن نگران  اسلامی بہن نے دارالسنہ کا وزٹ کیا اور زون نگران اسلامی بہن کو 21 دسمبر تک مدنی عملہ مکمل کرنے کا ذہن دیا نیز دیگر انتظامی معاملات مجلس معاونت ذمہ دار کے ذریعے جلد مکمل کرنے کا ہدف دیا۔ وزٹ کے بعد G_11فیضان مدینہ اسلام آباد میں پنڈی زون کا ماہانہ مدنی مشورہ بھی ہوا۔