
اسلامی بہنوں کی مجلس دار السنہ للبنات کے زیرِ
اہتمام5 دسمبر 2020ء کو کراچی ایسٹ زون اور مشاورت کا بذریعہ اسکائپ مدنی
مشورہ ہوا جس میں دار السنہ کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دار السنہ کے تحت ہونے
والے آن لائن کورسز کے نکات بتائے اور اسکائپ کے ذریعہ اسلامی بہنوں کو داخلہ کا
طریقہ بتایا، مزید زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو”اسلامی زندگی کورس“ میں
شامل ہو کر علم دین حاصل کرنے اور دعوت اسلامی سے وابستہ کرنے پر کلام ہوا اس کے لئے کوشش کرنے اور کورس کی خوب تشہیر
کرنے کا ہدف بھی دیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس دار السنہ للبنات کے زیرِ
اہتمام 5 دسمبر 2020 ءسے کراچی میں آن
لائن ”اسلامی زندگی کورس “کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ یہ کورس 19 دن پر مشتمل
ہوگا جس میں تجوید، فقہ، مہلکات، معاملات
کے ساتھ کثیر علم دین حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔
اس میں ایڈمیشن کی شرائط یہ ہیں کہ کورس کرنے
والی اسلامی بہن کی عمر کم از کم 18 سال ہو،قومی زبان لکھنا پڑھنا جانتی ہو اور
مدنی ماحول سے وابستگی کی مدت کم از کم 12 سال ہو۔

اسلامی بہنوں
کی مجلس دار السنہ کے زیر اہتمام ہونے
والے 12 دن کے رہائشی مدنی کام کورس جامعۃ
المدینہ کی 36 طالبات نے مکمل کرنے کیا۔ کورس میں خاص طور پر 8 مدنی کاموں کی تربیت
دی گئی مزید تجوید،نماز کے شرائط و فرائض کے ساتھ عملی طریقہ بھی سکھایا گیا۔
شرکااسلامی
بہنوں نے مدنی کاموں میں عملا شریک ہونے،مدنی مذاکرہ سننے، مدرسۃالمدینہ میں پڑھنے
پڑھانے جیسے مختلف نیک کام کرنے کی نیتیں کیں ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس دار السنہ للبنات کے زیرِ
اہتمام کراچی دار السنہ للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون
مشاورتوں نے شرکت کی۔
شعبہ
دار السنہ للبنات کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور عنقریب شروع ہونے والے 12 دن پر مشتمل اسلامی زندگی کورس کے نکات بتائے نیز ذمہ دار
اسلامی بہنوں کو اہداف دئیے تاکہ زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنیں
اس کورس میں داخلہ لے کر علم دین حاصل کر یں اور با عمل مبلغہ بن کر اپنے اپنے
علاقوں میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچائیں۔
کراچی ریجن کے
دارالسنہ میں کورسز میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کا سلسلہ

اسلامی بہنوں کی دارالسنہ للبنات کے رہائشی کورس
میں پچھلے دنوں مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم
کی ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے متعلقہ
شعبے کے نکات سمجھاتے ہوئے بتایا کہ اس میں کس طرح اور کن کن طبقوں میں کام کیا جاتاہے، متعلقہ
شعبہ جات کے دعوت اسلامی سے منسلک ہونے کے کیا فوائد ہیں نیز اداروں میں جاکر کام
کرنے کا طریقہ بھی سکھایا۔
اس موقع
پراسلامی بہنوں نے مدنی کام کرنے کی نیت کی جبکہ اس
شعبے کے تحت مدنی کاموں میں حصہ لینے کے لئے 15 اسلامی بہنوں اپنے آپ کو پیش کیا۔

دعوت اسلامی
کی مجلس دار السنہ للبنات کے زیر اہتمام ہونے والے فیضان نماز کورس کا پچھلے دنوں اختتام ہوا جس میں کراچی ریجن سے 20 اسلامی
بہنوں نے کورس مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔
کورس میں اسلامی بہنوں کو نماز اور وضو کا عملی طریقہ سیکھنے کے ساتھ ساتھ فقہی
مسائل،مدنی قاعدہ، عربی نماز،شجرہ عطاریہ کے اوراد اور قرآن مجید کی آخری دس سورتین
بھی سیکھنے کی سعادت حاصل ہوئی نیز نیکی دعوت اور گھر درس کا طریقہ بھی سیکھا۔
دوران کورس
اسلامی بہنوں نے اپنے علم پر عمل کرنے کی نیتوں کے ساتھ ساتھ کم از کم 12 اسلامی
بہنوں کو نمازی بنانے کی نیت بھی کی ساتھ ہی دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں عملی
طور پہ شریک ہونے کی نیت بھی پیش کی۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس دار السنہ للبنات میں 21
اکتوبر 2020ء کو نگران عالمی مجلسِ مشاورت
نے شعبہ دارالسنّہ للبنات کا بذریعہ لنک مدنی مشورہ لیا جس
میں دارالسنّہ ذمہ دار بیرونِ ملک ، پاکستان نگران اور ریجن سطح کی دو اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
گوجرانوالہ
دار السنہ للبنات میں شعبہ مدرسۃ المدینۃ بالغات کا مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 18اکتوبر 2020ء کو گوجرانوالہ دار السنہ للبنات میں شعبہ
مدرسۃ المدینۃ بالغات کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی ریجن تا علاقہ ذمہ داران و مدرسات اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
شعبے کے
متفرق مدنی کاموں کو بڑھانے،کورسز اور تفتیش کے نظام کو مزید بہتر بنانے، ٹیلی تھون کے لئے بھر پور کوششیں کرنے کے اہداف دئیے گئے ۔

مجلس دارالسنہ
للبنات کے زیرِ اہتمام آن لائن”اصلاحِ اعمال کورس“ کا انعقاد

اسلامی بہنوں کی مجلس دارالسنہ للبنات کے زیرِ
اہتمام25 ستمبر2020ء کو آن لائن”اصلاحِ اعمال کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس
میں 29 اسلامی بہنوں نے شرکت کی جن میں 24
کراچی ریجن، 4 کوئٹہ اور1 بہاولپور کی تھیں۔
اس
کورس کے ذریعے اسلامی بہنوں نے تجوید درست کرنےاور فقہی مسائل سے متعلق علم حاصل کیا۔
کورس
کرنے کے بعد اسلامی بہنوں کے بہت اچھے تاثرات تھے اور مزید بھی اسی طرح کے آن لائن
کورسز اور رہائشی کورسز کرنے کی نیت کی۔

4ستمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس
دارالسنہ للبنات کے زیر اہتمام ہونے والے ”فیضان قراٰن کورس“ کا اختتام ہوا
جس میں کراچی ریجن سے چھ اسلامی بہنوں نےکورس مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔ اس کورس
میں اسلامی بہنوں نے فقہی مسائل سے متعلق علم حاصل کرنے، قراٰن مجید کی آخری دس
صورتیں یاد کرنے، ایمان مفصل ومجمل اور مدنی پھول پر تربیت حاصل کرنے کی ترغیب
دلائی۔
کورس کے اختتام پر اسلامی بہنوں نے آئندہ بھی آن
لائن کورسز کرنے نیت کی ہے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس دارالسنّہ
للبنات کے زیر اہتمام21جون 2020ء
بروز اتوار اوکاڑہ شہر کی مجلس دارالسنہ کی اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان سطح دارالسنہ ذمہ دار اسلامی بہن ،اوکاڑہ دارالسنہ
ذمہ دار اسلامی بہن اور معلمات و ناظمات نے شرکت کی۔ پاکستان نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور آن لائن درجہ لگنے پر کلام کیا نیز مزید آن لائن نظام کو مضبوط کیسے بنایا جائے اس حوالے سے نکات دئیے۔