دعوت اسلامی کی مجلس دار السنہ للبنات کے زیر اہتمام ہونے والے فیضان نماز کورس کا پچھلے دنوں  اختتام ہوا جس میں کراچی ریجن سے 20 اسلامی بہنوں نے کورس مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔

کورس میں اسلامی بہنوں کو نماز اور وضو کا عملی طریقہ سیکھنے کے ساتھ ساتھ فقہی مسائل،مدنی قاعدہ، عربی نماز،شجرہ عطاریہ کے اوراد اور قرآن مجید کی آخری دس سورتین بھی سیکھنے کی سعادت حاصل ہوئی نیز نیکی دعوت اور گھر درس کا طریقہ بھی سیکھا۔

دوران کورس اسلامی بہنوں نے اپنے علم پر عمل کرنے کی نیتوں کے ساتھ ساتھ کم از کم 12 اسلامی بہنوں کو نمازی بنانے کی نیت بھی کی ساتھ ہی دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں عملی طور پہ شریک ہونے کی نیت بھی پیش کی۔

کورس کے اختتام پر دو اسلامی بہنوں نے شرعی پردہ کے ساتھ مدنی برقع بھی پہنا آخری دن اسلامی بہنوں نے تاثرات اور مدنی بہاریں بھی پیش کیں اور بہترین کار کردگی پر تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔