دعوتِ اسلامی کے  زیر اہتمام پچھلے دنوں پاک سطح دارالسنہ ذمہ دار اسلامی بہن نے دارالسنہ کی اجیر اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں دارالسنہ ذمہ دار ریجن سطح ، زون سطح ، دن و رات ناظمات اور دن و رات کی معلمات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں تجدیدِ اجارہ فارم کے حوالے سے رہنمائی کی گئی۔ مزید اس موقع پر کارکردگی بھی لی گئی۔شعبہ کارکردگی کے حوالے سے معلومات دی گئیں۔ سالانہ اضافے کے لئے معلومات دیتے ہوئے بتا یا گیا کہ قاعدہ اور ناظرہ کے ٹیسٹ میں کامیاب ہونا ضروری ہے جو کامیاب نہیں یا جنہوں نے ٹیسٹ نہیں دئیے ہوئے ان سے تیاری کا ہدف بھی لیا گیا ۔

مدنی مشورے میں پاک دارالسنہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مسلمانوں کی غم خواری وخیر خواہی کے حوالے سےمدنی پھول دئیے۔ اس مشورے میں حسن اخلاق اپنے کردار کوستھرا رکھنے اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے اپنی ذمہ داری کےبارے میں غور و فکر کرنے شعبے میں بہتری لانے اور اپنے شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن اور نگران اسلامی بہن سے مربوط رہنے کے تعلق سے مدنی پھول دئیے گئے ۔