23 جمادی الاخر, 1446 ہجری
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت ِ اسلامی کے
تحت 11مئی 2023ء بروز جمعرات فیصل آباد ڈویژن کی
شعبہ دارالسنہ ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ملک سطح کی شعبہ دارالسنہ ذمہ دار ، صوبہ پنجاب سطح کی دارالسنہ ذمہ دار ، دارالسنہ ناظمات و معلمات اور فیصل آباد
ڈویژن نگران و ڈویژن سطح کی دارالسنہ ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مدنی
مشورے کی ابتداء میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی
تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے دارالسنہ کی تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا نیز رہائشی کورسز میں ایڈمیشن
کے اہداف دیئے۔
علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے دینی کاموں میں درپیش مسائل کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔