رواں سال 2025ء میں 1500 سالہ جشنِ میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی خوشی میں دعوتِ اسلامی کے تعلیمی ادارے فیضان اسلامک اسکول سسٹم
کے تحت اسٹوڈنٹس کے لئے 100% فری ایڈمشن کا اعلان کیا گیا ہے جہاں بچوں کو دینی، دنیاوی اور اخلاقی تعلیمات سے
روشناس کروایا جاتا ہے تاکہ وہ ایک صالح اور باوقار مسلمان بن سکیں۔
یقیناً حضور نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ذاتِ مبارکہ دنیا کے لئے رحمت ہے اور
ان کی تعلیمات آج بھی انسانیت کے لئے رہنمائی کا منہ بولتا ثبوت ہیں نیز دعوتِ
اسلامی کی جانب سے یہ اعلان اس عظیم موقع کی مناسبت سے کیا گیا ہے تاکہ نوجوان نسل
کو دینی تعلیمات سے آگاہی حاصل ہو اور وہ اپنے کردار و اخلاق کو سنوار سکیں۔
فیضان اسلامک اسکول سسٹم کی خصوصیات:
فیضان اسلامک اسکول سسٹم ایک مثالی تعلیمی ادارہ
ہے جہاں بچوں کو دینی اور دنیاوی تعلیم ایک ساتھ فراہم کی جاتی ہے۔ یہاں نہ صرف
قرآن و حدیث کی تعلیم دی جاتی ہے بلکہ اخلاق، کردار سازی اور اسلامی اقدار کو بھی
اہمیت دی جاتی ہے۔ اس ادارے کا مقصد ہے کہ بچے ایک صالح مسلمان، ذمہ دار شہری اور
معاشرتی خدمت گزار بنیں۔