نگرانِ
مجلس پاکستان محمد زبیر عطاری مدنی نے ثقلین عطاری مدنی آپریشن ہیڈ فیضان اسلامک
اسکول سسٹم کے ہمراہ 19 فروری 2023ء بروز اتوار فیضان اسلامک اسکول سسٹم پتوکی کیمپس کا دورہ کیا۔
جہاں نگرانِ مجلس
نے اسکول بلڈنگ اور وہاں کے انتظامات کا جائز لیتے ہوئے فیضان اسلامک اسکول
سسٹم پتوکی میں نئے داخلوں اور اس کی تشہیر کرنے کے حوالے سے مدنی عملے سے مشاورت کی جس میں کیمپس کے
تعلیمی و انتظانی امور کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر اسٹاف نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس
موقع پر ایڈمن آفیسر (فیضان
اسلامک اسکول سسٹم) مرزا حزقیل احمد،پروفیسر خالد حسین عطاری مدنی اور
یاسر رضا عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: علی ریاض
عطاری تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضان اسلامک اسکول سسٹم
کےکیمپسز میں یوم صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا انعقاد
انبیائے کرام عَـلَـيْهِمُ
السَّلَام ورسل
عظام عَـلَـيْهِمُ السَّلَام کے بعد امیر المؤمنین حضرت سیّدناابوبکر
صدیق رضی اللہ عنہ تمام مخلوق میں سب سے افضل اور اعلیٰ ہیں۔ آپ رضی
اللہ عنہ وہ
خوش نصیب صحابی ہیں جو رسول اللہ صَلَّى
اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کےبچپن کے ساتھی تھے۔
آپ رضی اللہ عنہ عشقِ رسول، خوفِ خدا، علم و حکمت، ایثار، قربانی اور
صبر و استقامت کا مثالی نمونہ تھے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے مَردوں میں سب سے
پہلے ایمان لانے کی سعادت حاصل کی اور زندگی کی آخری سانس تک آپ صَلَّى
اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کی خدمت واطاعت کرتے رہے۔
فیضان اسلامک اسکول سسٹم
کے کیمپسز میں طلبہ کو امیر المؤمنین حضرت سیّدنااابوبکر صدیق رضی
اللہ عنہ کی
سیرت سے آگاہ کرنے کے لئے یومِ صدیق اکبر رضی اللہ عنہ منایا گیا۔اس موقع پر
کیمپسز میں خوب صورت چارٹس چسپاں کئے گئے تھے۔
عالمی مدنی مدکز فیضان مدینہ میں فیضان اسلامک
اسکول سسٹم تین روزہ نشست کا اختتامی سیشن
24 دسمبر 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
میں فیضان اسلامک اسکول سسٹم کی تین روزہ
تربیتی نشست کے آخری دن نگران شرعی امور مولانا کفیل عطاری مدنی نے مختلف امور میں شرعی
طریقہ کار کی اہمیت اور احتیاطیں بیان کیں۔پروفیسر
زاہد نے پری پرائمری اور پرائمری کے نصاب کا فرق اور ان کی خصوصیات بیان کیں۔انہوں
نے امتحانی نظام ،طریقہ تدریس اور طلبہ کی کارکردگی کی جانچ کے حوالے سے بنیادی
معلومات بھی فراہم کیں ۔آخری دن تربیتی نشستوں میں محمد آصف عطاری،نعمان نور،محمد بلال وارثی نے مختلف دفتری امور
پر تربیت کی اور ذمہ داران کو اپنے اپنے شعبہ جات کی پالیسز اور طریقہ کار بیان کیا۔آخر
میں نگران مجلس فیضانِ اسلامک اسکو ل سسٹم
محمد زبیر مدنی نے اخلاص کے ساتھ ادارے اور دعوت اسلامی کا دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی اورادارے کے
مقاصد اوران کے حصول کے طریقہ کار کو بیان کیا ۔انہوں نے دعوت اسلامی کے ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت اور تنظیمی ذمے داران سے روابط کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔آخر میں
انہوں نے بچوں کی حفاظت کے حوالے سے چند ہدایات بھی دیں ۔ (رپورٹ
: غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹر، سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ فیضان اسلامک
اسکول سسٹم ،ہیڈ آفس کراچی/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
عالمی مدنی مدکز فیضان مدینہ میں فیضان اسلامک
اسکول سسٹم تین روزہ نشست کا دوسرا دن
23 دسمبر 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
میں فیضان اسلامک اسکول سسٹم کی تین روزہ
تربیتی نشست کے دوسرے دن انتظامی امور پر ذمہ داران کی تربیت کا سلسلہ ہوا۔ان
نشستوں میں پروفیسر محمد زاہد،سیف الرحمان ، محمد دانش اورعارفین عطاری نے اپنے
اپنے شعبوں کے حوالے سے تربیت کی ، بعدازاں دینیات ڈائریکٹر رضوان مدنی نے شعبہ دینیات کی اہم سرگرمیوں سے آگاہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ
شعبہ دینیات طلبہ کو قرآن پاک کی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ معاشرے کے لئےباکردار
افراد کی تیاری میں بھی سرگرم عمل ہے۔انہوں نے شعبے کے پروگرامزقرآنی تعلیم، تربیہ،ہفتہ
وار تربیہ تھیم اور دینی ایونٹس کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ دینی سرگرمیاں
طلبہ کی صلاحیتوں کو جلابخشتی ہیں۔ (رپورٹ
: غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹر، سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ فیضان اسلامک
اسکول سسٹم ،ہیڈ آفس کراچی/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
عالمی مدنی مدکز فیضان مدینہ
میں فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے ذمہ داران کی تین روزہ تربیتی نشست کا سلسلہ
ہر ادارے کو اپنے معیار میں
بہتری، افرادی قوت کے سیکھنے کی صلاحیتوں
میں اضافے ، مؤثر انتظامی ٹیم قائم کرنے اور اسے برقرار رکھنے کے لئے تربیت کی
ضرورت رہتی ہے۔ بہترین تربیت کسی بھی ادارے کی ترقی کا باعث بنتی ہے۔ افرادی قوت کی
تربیت سے پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ کیا
جاتا ہے۔
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی
کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ فیضان اسلامک اسکول سسٹم کی 3 دن پر مشتمل تربیتی
نشست کا سلسلہ ہوا۔
معلومات کے مطابق اس تربیتی
نشست کے پہلے دن ڈائریکٹر ٹریننگ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ فرید احمد عطاری نے سافٹ
اسکلز کا تعارف پیش کیا اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی جبکہ مولانا فراز مدنی نے
کامیاب پبلک ڈیلنگ کی خصوصیات سے آگاہ کرتے ہوئے غلط پبلک ڈیلنگ کے نتائج سے آگاہ
کیااورمسائل کو حل کرنے کے لئے حکمت عملی بھی بیان کی ۔ اُن کا کہنا تھا کہ
مسکرانا سنت ہے، مسکراہٹ غیر لفظی ابلاغ کا مؤثر ذریعہ ہے۔بعدازاں فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے صوبائی ذمہ دار مدنی
رضا عطاری نے ادارے کی ترقی میں مارکیٹنگ کے شعبے کی اہمیت بیان کی۔
تربیتی نشست کے آخر میں
رُکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے بنیادی تعلیم اور بہترین تربیت
پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے کہا:ہمیں اپنے بچوں کی تربیت اس طرح کرنی چاہیے کہ
ان کے عقائد درست ہوسکیں، اُن کے باطن کی پاکیزگی ہوسکے، اُن کے ظاہری اعمال درست ہوسکیں۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام پی آئی بی کالونی کراچی میں قائم فیضانِ صحابیات میں سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں فیضان اسلامک اسکول سسٹم کی معلمات سمیت دیگر اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز تلاوتِ
قراٰن اور نعت شریف سے کیا گیا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے
سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔
بعدازاں نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے شعبے کے دینی کاموں میں نمایاں کارکردگی کی حامل اسلامی بہنوں کے
درمیان تحائف تقسیم کئے۔
تعلیمی اداروں میں وقتاً
فوقتاً اساتذہ کی کارکردگی کی جانچ اور تدریسی مہارتوں کو مزید بہتر بنانے کے لئے
ان کی تربیت کرناان اداروں کی ترقی کا
باعث بنتا ہے اور اساتذہ نئی نسل کی تربیت مزید بہترانداز میں کرتے ہیں۔
الحمدللہ عزوجل دعوتِ اسلامی کے فیضان اسلامک اسکول سسٹم میں عملے کی کارکردگی کا
جائزہ لینے کے لئے ذمہ داروں کے
دوروں کا سلسلہ جاری رہتاہے۔
گزشتہ روز فیضان اسلامک
اسکول سسٹم سندھ کے صوبائی نگران مدنی رضا عطاری نے ٹھٹھہ ، سانگھڑ اور گمبٹ میں
قائم فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے کیمپسز کا دورہ کرتے ہوئے وہاں کے انتظامی سہولیات
کا جائزہ لیا۔
صوبائی نگران نے تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے
اور انتظامی امور کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں جبکہ اسکول کی بنیادی
ضروریات کے حوالے سے عملے کی تربیت کی۔
بعدازاں صوبائی نگران مدنی
رضا عطاری نےبذریعہ اسکائپ اساتذہ و
انتظامیہ کی تربیت کی نیز ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعلیمی عمل کو مزید مؤثر
بنانے کے لئے تجاویز و اہداف دیئے۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا
ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)
12
نومبر 2022ء کو نگران کشمیر مشاورت حاجی سید جنید عطاری نے کھڑی شریف کشمیر میں
قائم فیضان اسلامک اسکول سسٹم کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والی تعلیمی سرگرمیوں کا
جائزہ لیا۔
حاجی
سید جنید عطاری نے اسکول کے اساتذہ سے
ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلۂ خیال ہوا۔
پتوکی شہر میں قائم فیضان
اسلامک اسکول سسٹم کی برانچ میں اجتماعِ غوثیہ کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِا
ہتمام پتوکی شہر میں قائم فیضان اسلامک اسکول سسٹم کی برانچ میں اجتماعِ غوثیہ کا
انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس اور اساتذہ نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں تلاوتِ
قراٰن و نعت شریف کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے حضور غوثِ اعظم رحمۃاللہ
علیہ کی
سیرت کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے بچوں کی تربیت کی۔
بعدازاں فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے
بچوں نے سرکارِ غوثِ اعظم
رحمۃاللہ علیہ کی منقبت پڑھی جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ:علی
ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
پچھلے دنوں نگرانِ فیضان
اسلامک اسکول سسٹم مولانا محمد زبیر عطاری مدنی نے بلوچستان کے شہرحب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دعوتِ اسلامی کے
ڈسٹرکٹ نگران، مدرسۃ المدینہ وجامعۃالمدینہ بوائز اور دیگر تنظیمی ذمہ داران سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات مولانا محمد زبیر عطاری مدنی نے
ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو فیضان اسلامک
اسکول سسٹم کی خصوصیات سے آگاہ کیا جبکہ ذمہ داران سے مدنی مشوروں کا سلسلہ بھی
رہا جس میں انہیں فیضان اسلامک اسکول
سسٹم کے داخلوں کی ترغیب دلائی گئی۔
اس موقع پرمولانا محمد زبیر عطاری مدنی نے حب بلوچستان میں واقع فیضان
اسلامک اسکول سسٹم کے کیمپس کا دورہ کیا اوراسٹاف سے مشاورت کرنے کے بعد
آئندہ کے اہداف طے کئے۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک، اردو
کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ فیضان اسلامک اسکول سسٹم ، ہیڈ آفس کراچی، ویب
ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)
عرسِ اعلیٰ حضرت کے موقع
پر فیضان اسلامک اسکول سسٹم پتوکی کیمپس میں سیشن
دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام 22 ستمبر 2022ء بروز جمعرات عرسِ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃاللہ علیہ کے موقع پر فیضان اسلامک اسکول سسٹم پتوکی کیمپس میں
اسٹوڈنٹس کے لئے ایک سیشن ہوا۔
ابتداءً تلاوتِ قراٰنِ
پاک اور نعتِ رسول مقبول ﷺ پڑھی گئی جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسٹوڈنٹس کی دینی
و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے انہیں اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان کی دینی خدمات سمیت آپ رحمۃاللہ علیہ کی سیرتِ طیبہ کے بارے میں بتایا۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ
دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گزشتہ
روز 14 ستمبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے تحت کوئٹہ فیضان اسلامک اسکول سسٹم کیمپس میں سبی
شہر کے نگران غلام حیدر عطاری نے وزٹ کیا۔
اس موقع پر سبی شہر کے نگران غلام حیدر عطاری نے انتظامی
معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے مزید بہتری کے حوالے سے مدنی پھولوں سے نوازا نیز بلوچستان بھر میں دارالمدینہ اور فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے کیمپسز کھولنے پر
مشاورت کی۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر ذمہ
داران کے اسکول میں وزٹ رکھنے کے متعلق جدول پر تبادلہ خیال ہوا۔ (رپورٹ:
ایڈمنسٹریٹرفیضان اسکول کوئٹہ سجاد احمد مدنی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)