فیضان
اسلامک اسکول سسٹم ، تلہ گنگ کیمپس میں بنام ” سال کے موسم“ ایکٹیویٹی کا انعقاد
کسی
اسکول میں نصابی سرگرمیاں طلبہ کی صلاحیتیں پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
تعلیمی سرگرمیوں کی بدولت طلبہ کی تفہیم
بہتر ہوتی ہے، اُن کی شخصی ترقی میں اضافہ ہوتا ہےاور وہ مختلف مضامین کو بہتر طریقے
سے سیکھ سکتے ہیں۔تعلیمی سرگرمیاں طلبہ کو گروہی کام کے مواقع بھی فراہم کرتی ہیں جو ،ان کی معاشرتی ترقی میں
اہم کردار ادا کرتا ہے۔
فیضان
اسلامک اسکول سسٹم تلہ گنگ کیمپس میں12 فروری 2024ء کو پری پرائمری کے کریکولم (نصاب )سے
متعلق Seasons
of the year (سال کے موسم کے نام یاد کروانا) کی ایکٹیویٹی
منعقدکی گئی۔اس موقع پر ایکٹیویٹی کارنر کو دل کش انداز میں سجایا گیا تھا، موسموں
کے نام خُوب صُورت چارٹس میں لکھے گئے
تھے۔چارٹس پر موسموں کے مختلف مناظر بھی دکھائے گئے تھے۔ایکٹیویٹی کے دوران طلبہ
کو موسموں کے نام یاد کروائے گئےاور ان کی تفہیم کا جائزہ بھی لیا گیا۔ (رپورٹ:
غلام محی الدین ترک،سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ فیضان اسلامک اسکول سسٹم ،ہیڈ آفس کراچی،کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)