عملے کی کارکردگی کو سراہنے اور انھیں ایوارڈ دینے سے ملازمین کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ انھیں آگے بڑھنے کی ترغیب ملتی ہے اور آرگنائزیشن کے ساتھ اُن کےتعلق کے احساس کو بڑھاتی ہےجس سے تنظیم کو  کامیابی اور ترقی میں مدد ملتی ہے۔

فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے CEO مولانا زبیر عطاری مدنی نے دو سال کے قلیل عرصے میں 7ہزار طلبہ کے داخلے مکمل ہونے پر فیضان اسلامک اسکول کی ٹیم کو مبارک با د پیش کی۔

اس موقع کو یادگار بنانے کے لئے24 اکتوبر 2023ء کو کراچی ہیڈ آفس میں ایک تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے نگران مجلس نے کہا کہ امت کے نونہال ہمارے بچے ہیں ۔ ہمیں ان کی تربیت کرتے ہوئے یہی سوچ اپنانی چاہیے۔ اُنھوں نے تعلیمی سال کے آغاز سے قبل ہی تمام ترضروری اقدامات مکمل کرنے کی ترغیب بھی دلائی ۔

تقریب کے آخر میں سال بھر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسٹاف کو تحائف بھی پیش کئے۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ فیضان اسلامک اسکول سسٹم ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:رمضان رضا عطاری)