کسی
بھی بچے کی بات چیت اس کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے۔آواز، جسم کی حرکات اور چہرے کے
تاثرات جیسے:رونے ، مسکرانے ،چیخنے، جوش یا تکلیف میں ٹانگوں کو حرکت دینا اورآنکھ
سے رابطہ کرناوغیرہ کمیونی کیشن کے ابتدائی طریقے ہیں۔
کمیونی
کیشن (ابلاغ
)کے
ذرائع کے بارے میں جاننا اور اظہار کے فن کو بہتر بنانا ان مہارتوں میں سے ایک ہے
جو ابتدائی عمر میں بچوں کو سیکھنے کی ضرورت ہے۔ جن بچوں میں کمیونی کیشن کی مہارت
کی کمی ہوتی ہے وہ دوسرے بچوں سے الگ تھلگ ہو سکتے ہیں، اس لئے پری پرائمری میں کمیونی
کیشن ایکٹیویٹی کروائی جاتی ہے ۔
فیضان
اسلامک اسکول سسٹم ٹھٹھہ کیمپس میں Means
of Communication کی ایکٹیویٹی منعقد ہوئی۔اس موقع پر ایکٹیویٹی
کارنر کو دل کش انداز میں سجایا گیا تھا،کمیونی کیشن میں استعمال ہونے والی چیزوں
کی تصاویر خوبصورت چارٹس پر بنائی گئی تھیں۔ ایکٹیویٹی کے دوران طلبہ کو ان چیزوں
کے نام بھی یاد کروائے گئےاور ان کی تفہیم
کا جائزہ بھی لیا گیا۔
کمیونی
کیشن ایکٹیویٹی کے دوران بچوں کو اپنی
ضرورت کے بارے میں پوچھنا ، بات چیت کرنا اور دوسرے بچوں کے ساتھ مؤثر رابطہ کرنا
بھی سکھایا گیا۔اس ایکٹیویٹی سے طلباوطالبات کی خود اعتمادی اور ذخیرہ الفاظ میں بھی اضافہ ہوا۔(رپورٹ:
غلام محی الدین ترک ، سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ فیضان اسلامک اسکول سسٹم ،ہیڈ آفس
کراچی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )