فیصل آباد، پنجاب 21 جون 2025ء:دعوتِ اسلامی کے معروف تعلیمی ادارےکنز المدارس بورڈ، فیصل آباد میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن  حاجی محمد امین عطاری کی آمد ہوئی جس پر کنٹرولر امتحانات مولانامحمد اسماعیل عطاری مدنی نے اُن کا استقبال کیا اور مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کروایا۔

رکنِ شوریٰ حاجی امین عطاری نے شعبہ جات کا جائزہ لینے کے بعد احسن انداز میں شعبہ جات کے کاموں کو سراہا اور کہا کہ یہ جدید طرز کا کام دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔

بعد ازاں رکنِ شوریٰ حاجی امین عطاری، رکنِ شوریٰ و صدر کنزالمدارس بورڈ مولانا حاجی جنید عطاری مدنی اور بورڈ کے تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس (HODs) کے ہمراہ ایک اہم میٹنگ ہوئی۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی امین عطاری نے کا کہنا تھا کہ اتنےکم عرصے میں اِس طرح کا جدید و منظم کام دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور انہوں نے یہ امید ظاہر کی کہ یہ ترقیات مزید آگے بھی جاری رہیں گی۔ (رپورٹ:ثقلین علی عطاری شعبہ روحانی علاج ڈویژن گوجرانوالہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)