دعوتِ اسلامی کے تعلیمی ادارے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے تحت 29 مئی تا 4 جون 2025ء کو  6 دن پر مشتمل ایک مؤثر اور کامیاب ”ٹرین دی ٹرینر“ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

اس دوران” کیمپس ٹرینرز“ کو ایسی اہم صلاحیتوں سے آراستہ کیا گیا جو وہ اپنے کیمپس کے ٹیچرزکی رہنمائی اور بہتری کے لئے استعمال کریں گے۔

اس ٹریننگ سیشن میں زیرِ بحث آنے والے اہم موضوعات درج ذیل تھے:

٭سزا کے نقصانات اور ان کا بہتر حل

٭اپنی اصل کو پہچاننا اور خود کو بہتر بنانا

٭کاپیاں چیک کرنے کا درست اور مؤثر طریقہ

٭وائٹ بورڈ کا صحیح اور فائدہ مند استعمال

٭ایک اچھے ٹرینر میں پائی جانے والی خوبیاں

٭ایک کامیاب تربیتی پروگرام کی پہچان

٭بڑوں کے سیکھنے کا انداز اور اس کی سمجھ

٭تربیت کا مکمل طریقہ

واضح رہےہمارا Training, Development & Monitoring پروگرام مسلسل اس بات کی کوشش کر رہا ہے کہ عملے کو پیشہ ورانہ ترقی، تعلیمی معیار اور قیادت کی صلاحیتوں میں مزید نکھار فراہم کیا جائے۔ پروگرام کے اختتام پر شرکا کو اسنادبھی دی گئیں ۔

دارالمدینہ ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ کی یہ کاوش تدریسی معیار کو مزید بہتر کرنے کی سمت ایک مثبت قدم ہے جس سے ادارے کے تعلیمی و تربیتی اہداف مزید مستحکم ہوں گے۔(رپورٹ: مولانا رضا عطاری مدنی ،اردو کانٹینٹ رائیٹرمارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)