فیصل آباد  18 جون 2025ء: پنجاب، پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے دینی تعلیمی بورڈ کنزالمدارس میں شعبہ جاب پلیسمنٹ کی ایک اہم میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں خصوصی شرکت دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن و صدر کنزالمدارس بورڈ مولانا حاجی جنید عطاری مدنی کی ہوئی۔

میٹنگ میں شعبہ جاب پلیسمنٹ کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور گزشتہ کارکردگی کا تجزیہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ آئندہ کے اہداف اور بہتر کارکردگی کے لئے اقدامات بھی طے کئے گئے۔ اس موقع پر شعبہ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز اور منصوبہ بندی کی گئی تاکہ نوجوانوں کی ملازمت کے مواقع میں اضافہ کیا جا سکے اور تعلیم کے ساتھ ساتھ روزگار کے شعبے میں بھی بہتری لائی جا سکے۔ (رپورٹ: ابراراحمد کیمرہ مین سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کنزالمدارس بورڈ فیصل آباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)