اسلام آباد: (13 جون 2025ء) شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کا ماہانہ مدنی مشورہ دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں نگرانِ شعبہ مولاناسیّد غلام الیاس عطاری مدنی نے ”آخرت کی تیاری“ کے موضوع پر رہنمائی کی۔

نگرانِ شعبہ نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کا ذہن دیا جبکہ ڈویژن اور شعبہ جات کے ذمہ داران نے شعبے کی ترقی کے لئے مختلف موضوعات پر پریزنٹیشن پیش کیں جن سے شرکا نے بہت کچھ سیکھا اور مستقبل کے لئے رہنمائی حاصل کی۔ (رپورٹ: شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)