17 ذوالحجۃ الحرام, 1446 ہجری
کراچی میں تمام ڈویژن ذمہ داران، برانچ ناظمین اور دیگر اسلامی بھائیوں کی میٹنگ
Tue, 10 Jun , 2025
4 days ago
2 جون 2025ء کو کراچی میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز
دعوتِ اسلامی کے تحت ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں کراچی کے تمام ڈویژن ذمہ داران،
برانچ ناظمین اور دیگر اسلامی بھائیوں کی
شرکت ہوئی۔
اس موقع پر نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز
مولانا سیّد غلام الیاس عطاری مدنی اور صوبائی ذمہ دار مولانا تبریز حسین عطاری
مدنی نے اجتماعی قربانی اور ہوم ڈیلیوری کے حوالے سے گفتگو کی تاکہ ذمہ داران اپنی ذمہ
داریوں کو مزید مؤثر طریقے سے انجام دے سکیں۔
اس میٹنگ کا مقصد ذمہ داران کے درمیان معلومات
کا تبادلہ اور دینی کاموں میں بہتری لانا تھا۔(رپورٹ: مولانا وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن
اکیڈمی بوائز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)