فیصل آباد، پنجاب  24 جون 2025ء :

پنجاب، پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے تعلیمی بورڈ کنزالمدارس میں 24 جون 2025ء کو سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے نگران حاجی بغداد رضا عطاری کو باضابطہ طور پر آمد کا موقع ملا۔

اس دوران سیّد ذیشان حسین بخاری (HOD سوشل میڈیا ٖیپارٹمنٹ، کنزالمدارس ورڈ)نے حاجی بغداد رضا عطاری کو کنزالمدارس بورڈ کا تفصیلی دورہ کروایا اور سوشل میڈیا کے حوالے سے اہم امور پر بریف کیا۔

اس کے علاوہ کنزالمدارس بورڈ کے تمام اہم اراکین کے ہمراہ ایک میٹنگ بھی ہوئی جس میں کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور سابقہ کارکردگی پر بھی گفتگو کی گئی۔

میٹنگ میں کنزالمدارس بورڈ کے کنٹرولر امتحانات مولانا محمد اسماعیل عطاری مدنی اور پروفیسر جاوید اسلم باجوہ سمیت دیگر اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں آئندہ کے اہداف، مستقبل کی حکمت عملی اور بہتر کارکردگی کے لئے درکار اقدامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔(رپورٹ:ابراراحمد کیمرہ مین سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کنزالمدارس بورڈ فیصل آباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)