ہر مسلمان کو سب سے زیادہ محبت نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہونی چاہیے۔ محبت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم بڑھانے کا ایک ذریعہ محافل میلاد ہیں۔ محافل ِ میلاد میں اللہ پاک کی رحمتیں اور برکتیں نازل ہوتی ہیں۔میلاد منانے والوں سے سرکار صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم خُوش ہوتے ہیں۔

ربیعُ الاول نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ولادت کا مبارک مہینا ہے، اسی مہینے کی آمد کے ساتھ ہی فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے پاکستان بھر کے کیمپسز کو برقی قمقموں اور سبز سبز پرچموں سے سجانے کاسلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

ان مبارک دنوں میں کیمپسز کی اہم سرگرمی کے طور پر میلاد اجتماعات منعقد ہوئے۔ ان اجتماعات کا آغاز تلاوت ِ قرآنِ پاک سے ہوا۔بعد ازاں طلبہ نے نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگا ہ میں نعتوں کے نذرانے پیش کئے اورجشن ولادت کے عنوان پر بیانات کئے۔اس موقع پر طلبہ کے مابین معلومات عامہ کے مقابلے بھی ہوئے۔

میلاد اجتماعات میں طلبہ نے سبز سبز پرچم اور جشن ِ ولادت سے متعلق مختلف چارٹس ہاتھوں میں اٹھارکھے تھے۔ طلبہ دوران اجتماع ”سرکار کی آمد مرحبا“ اور جشن ولادت کے مختلف نعرے بھی لگاتے رہے۔اجتماعات کے آخر میں لنگرمیلاد کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ فیضان اسلامک اسکول سسٹم ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:رمضان رضا عطاری)