گزشتہ دنوں پنجاب پاکستان کے قصبے سیال موڑ سرگودھا کی مشہور و معروف علمی و روحانی شخصیت حضرت مولانا پیر سیّد فیض الحسن شاہ صاحب (آستانہ عالیہ وجھواں شریف) نے دعوتِ اسلامی کے فیضان اسلامک اسکول سسٹم کا وزٹ کیا۔

اس دوران انہوں نے فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے Classrooms کا دورہ کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی اس کے حوالے سے خدمات کو سراہا اور مقامی عاشقانِ رسول کے بچوں کو اس میں داخلہ دلوانے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں انہوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے دعا کروائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


بچوں کو منظم انداز میں دینی و دنیا وی تعلیم سے آراستہ کرنے والا دعوت اسلامی کے منفرد شعبے دار المدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے تحت ایک ڈیپارٹمنٹ بنام ”فیضان اسلامک اسکول سسٹم“ بھی قائم ہے جس کی برانچز پاکستان کے مختلف شہروں میں کھولی جارہی ہیں۔ان اداروں میں اسٹوڈنٹس کی خوبصورت عمارت، عمدہ کلاسز اور تربیت یافتہ ٹیچرز کی زیرِ نگرانی تعلیمی ، مذہبی اور معاشرتی تربیت کی جارہی ہے۔

اب تک اس شعبے کے تحت پاکستان بھر میں 50 مقامات پر برانچز قائم کی جاچکی ہیں جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

کراچی: (1)شاہ فیصل (2)بلدیہ ٹاؤن (3)ملیر میمن گوٹھ (4)اورنگی ٹاؤن (5) نارتھ کراچی (6)بڑا بورڈ (7)لانڈھی (8) گلشن معمار

اندرون سندھ: (9)لطیف آباد، حیدر آباد (10)گمبٹ (11)ٹھٹھہ (12)سانگھڑ (13)جیکب آباد

بلوچستان: (14)حب (15)خضدار (16)سبی (17)کوئٹہ (18)ڈیرہ اللہ یار (19)اوتھل

پنجاب: (20)صادق آباد (21)میلسی (22)دنیا پور (23)اڈا ذخیرہ (24) میانوالی (25)بورے والا (26)بھاولپور (27)قائد آباد (28)حبیب آباد (29)سیال موڑ (30)پتوکی، قصور (31) شاہ پور، لاہور (32)تاج پور، لاہور (33)جوہر آباد (34)تلہ گنگ (35)سرگودھا، 49 تیل (36)مٹھہ ٹوانہ (37)چنیوٹ (38)قصور، اطراف (39)دینہ (40)سنگھوئی (41)جہلم (42) بہر وال (43)کمالیہ (44)راجا جنگ (45)KRK (46)چکوال

کشمیر: (47)افضل پورخیبر پختونخواہ: (48)پشاور (49)ہری پور (50)ڈیر اسماعیل خان


دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم سے آگاہی ہمارے بچوں کے مستقبل کے لئے کار آمدثابت ہوتی ہے تاکہ وہ معاشرے میں ایک اچھے مسلمان کی طرح زندگی گزار سکیں، اسی سلسلے میں پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت فیضان اسلامک اسکول سسٹم کا افتتاح کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول کے ہمراہ عزیز بھٹی ٹاؤن لاہور میں فیضان اسلامک اسکول سسٹم کا افتتاح کیا۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں فیضان اسلامک اسکول سسٹم میں اپنے بچوں کو ایڈمیشن کروانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 16 اپریل 2022ء بروز ہفتہ پتوکی میں فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے لئے لی گئی جگہ کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران نگرانِ تحصیل مولانا فیضان عطاری مدنی اور نگرانِ ڈویژن مشاورت مولانا نصیر عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان سے چند اہم نکات پر مشاورت کی نیز فیضان اسلامک اسکول سسٹم میں بچوں اور بچیوں کے داخلے کروانے اور فیضان اسلامک اسکول سسٹم کی تشہیر و انتظامات کو مکمل کرنے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کے تحت آخری عشرے کا اعتکاف کروانے کے سلسلے میں اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی اور اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

واضح رہے فیضان اسلامک اسکول سسٹم کا افتتاح بہت جلد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کریں گے۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کا عزم ہے  کہ بچہ بچہ دین و دنیاوی تعلیم سے آراستہ ہواور اسی مقصد کے لئےشعبہ فیضان اسلامک اسکول سسٹم شروع کیا ہے جہاں انتہائی مناسب فیسوں میں پری نرسری سے لے کر تیسری کلاس تک بچے ، بچیوں کو دینی و دنیاوی تعلیم دی جارہی ہے۔

دعوت اسلامی پاکستان بھر میں اس کی برانچز قائم کرنے میں محنت و لگن کے ساتھ کوششیں کررہی ہے ۔ اب تک پورے پاکستان میں کم و بیش 5 برانچز قائم کی جاچکی ہیں۔ اپنے مقصد کو آگے بڑھاتے ہوئے بلوچستان کے شہر سبی میں دعوتِ اسلامی ایک کیمپس کا آغاز کرنے جارہی ہے۔

کیمپس کا افتتاح 28 فروری 2022ء بروز پیر دوپہر 3:00 بجے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی فضیل عطاری کے ہاتھوں کیا جائیگا۔

رکن شوریٰ حاجی فضیل عطاری کیمپس کی افتتاحی تقریب میں سنتوں بھرا بیان بھی فرمائیں گے۔

ایڈریس:

فیضان اسلامک اسکول کیمپس، نزد حاجی حنبل، بابا کینٹ روڈ، سبی، بلوچستان


عاشقان رسول کی عالمگیر دینی تحریک دعوت اسلامی جس طرح بڑے اسلامی بھائیوں میں تعلیم و تربیت اور نیکی کی دعوت کو عام کررہی ہے۔ ویسے ہی بچوں کو بھی معاشرے کا  اچھا، باصلاحیت اور باکردار فرد بننے کے لئے وسائل پیدا کررہی ہے جس کے لئے دعوت اسلامی نے اب تک پاکستان میں پانچ مقامات پر شعبہ فیضان اسلامک اسکول سسٹم کی برانچز قائم کردی ہے۔ ان برانچز میں انتہائی مناسب فیسوں میں پری نرسری سے لے کر تیسری کلاس تک بچوں، بچیوں کو دینی و دنیاوی تعلیم فراہم کررہی ہے۔

شعبہ فیضان اسکول سسٹم کی ایک برانچ پشاور سٹی میں بھی قائم ہے۔ سال 2022ء کے آغاز سے ہی اس کیمپس میں پری پرائمری اور پرائمری کی مخصوص کلاسز میں داخلے کا آغاز ہوچکا ہے۔داخلے کے سلسلے میں رجسٹریشن جارہی ہے۔

کیمپس کی نمایاں خصوصیات:

٭تعلیم اور تربیت کا حسین امتزاج ٭قومی نصاب کے متعلق آسان تعلیمی نصاب ٭کشادہ کلاس رومز ٭Activity Based Learning کا خصوصی اہتمام ٭تربیت یافتہ اساتذۂ کرام

کیمپس کا ایڈریس:

محلہ اباسین سعید آباد گلی نمبر 2، نزد الصفاء بیکرز دلہ ذاک روڈ پشاور سٹی

فون نمبر: 03005864066