دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پی آئی بی کالونی کراچی میں قائم فیضانِ صحابیات میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں فیضان اسلامک اسکول سسٹم کی معلمات سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف سے کیا گیا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔

بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شعبے کے دینی کاموں میں نمایاں کارکردگی کی حامل اسلامی بہنوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔