24 دسمبر 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں فیضان  اسلامک اسکول سسٹم کی تین روزہ تربیتی نشست کے آخری دن نگران شرعی امور مولانا کفیل عطاری مدنی نے مختلف امور میں شرعی طریقہ کار کی اہمیت اور احتیاطیں بیان کیں۔پروفیسر زاہد نے پری پرائمری اور پرائمری کے نصاب کا فرق اور ان کی خصوصیات بیان کیں۔انہوں نے امتحانی نظام ،طریقہ تدریس اور طلبہ کی کارکردگی کی جانچ کے حوالے سے بنیادی معلومات بھی فراہم کیں ۔آخری دن تربیتی نشستوں میں محمد آصف عطاری،نعمان نور،محمد بلال وارثی نے مختلف دفتری امور پر تربیت کی اور ذمہ داران کو اپنے اپنے شعبہ جات کی پالیسز اور طریقہ کار بیان کیا۔آخر میں نگران مجلس فیضانِ اسلامک اسکو ل سسٹم محمد زبیر مدنی نے اخلاص کے ساتھ ادارے اور دعوت اسلامی کا دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی اورادارے کے مقاصد اوران کے حصول کے طریقہ کار کو بیان کیا ۔انہوں نے دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور تنظیمی ذمے داران سے روابط کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔آخر میں انہوں نے بچوں کی حفاظت کے حوالے سے چند ہدایات بھی دیں ۔ (رپورٹ : غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹر، سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ فیضان اسلامک اسکول سسٹم ،ہیڈ آفس کراچی/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)