فیضان
اسلامک اسکول سسٹم کے تعلیمی معیار کی جانچ کے لئے وقتاً فوقتاًکیمپسزکا دورہ کیا
جاتا ہے اور طلبہ، اساتذہ اور غیرتدریسی عملے کی کارکردگی کاجائزہ لیا جاتا ہے۔اس
دورے کے دوران اساتذہ کی انفرادی رپورٹس تیار کی جاتی ہیں۔ انتظامی سہولیات کا جائزہ
لیا جاتا ہےتاکہ ایک طرف اسکول اور اساتذہ کی بنیادی ضروریات کا علم ہوسکے اور
دوسری طرف ان رپورٹس کے مطابق اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کو اپنے فرائض منصبی مزید
بہتر انداز میں ادا کرنے کی تربیت دی جاسکے۔
گزشتہ
دنوں نگران فیضان اسلامک اسکول سسٹم محمد زبیر عطاری مدنی نے ڈویژنل ہیڈ خیبر
پختونخوامحمد حامد رضاعطاری کے ہمراہ خیبرپختونخوا
اور پنجاب کے مختلف شہروں چنیوٹ، تلہ گنگ،ہری پور اور پشاور کا دورہ کیا ۔ اس دورے
میں زبیر عطاری مدنی نے دعوت اسلامی کے تنظیمی ذمہ داران سے ملاقات کی اور انہیں فیضان اسلامک اسکول
سسٹم کی خصوصیات سے آگاہ کیا ۔اس موقع پر ذمہ داران سے مشورے کا سلسلہ ہوا اورانہیں مزید داخلوں کی ترغیب بھی دلائی ۔ زبیر عطاری مدنی نے فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے اسٹاف
سے گفت وشنید کے بعد آئندہ کے اہداف بھی طے کئے ۔ (رپورٹ:غلام
محی الدین ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ فیضان اسلامک اسکول سسٹم
، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:رمضان رضا عطاری)