انبیائے کرام عَـلَـيْهِمُ السَّلَام ورسل عظام عَـلَـيْهِمُ السَّلَام کے بعد امیر المؤمنین حضرت سیّدناابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ تمام مخلوق میں سب سے افضل اور اعلیٰ ہیں۔ آپ رضی اللہ عنہ وہ خوش نصیب صحابی ہیں جو رسول اللہ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کےبچپن کے ساتھی تھے۔

آپ رضی اللہ عنہ عشقِ رسول، خوفِ خدا، علم و حکمت، ایثار، قربانی اور صبر و استقامت کا مثالی نمونہ تھے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے مَردوں میں سب سے پہلے ایمان لانے کی سعادت حاصل کی اور زندگی کی آخری سانس تک آپ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کی خدمت واطاعت کرتے رہے۔

فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے کیمپسز میں طلبہ کو امیر المؤمنین حضرت سیّدنااابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی سیرت سے آگاہ کرنے کے لئے یومِ صدیق اکبر رضی اللہ عنہ منایا گیا۔اس موقع پر کیمپسز میں خوب صورت چارٹس چسپاں کئے گئے تھے۔

یومِ صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا آغاز تلاوت ِ قرآنِ پاک سے ہوا۔بعد ازاں طلبہ نے نعت ،بیان اور کوئز کے مقابلوں میں حصہ لیا نیز یومِ صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی مناسبت سے نعرے بھی لگائے۔آخر میں کامیاب طلبہ کی تحائف کے ذریعے حوصلہ افزائی کی گئی۔(رپورٹ: غلام محی الدین ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)