تعلیمی اداروں میں وقتاً فوقتاً اساتذہ کی کارکردگی کی جانچ اور تدریسی مہارتوں کو مزید بہتر بنانے کے لئے ان کی تربیت  کرناان اداروں کی ترقی کا باعث بنتا ہے اور اساتذہ نئی نسل کی تربیت مزید بہترانداز میں کرتے ہیں۔

الحمدللہ عزوجل دعوتِ اسلامی کے فیضان اسلامک اسکول سسٹم میں عملے کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ذمہ داروں کے دوروں کا سلسلہ جاری رہتاہے۔

گزشتہ روز فیضان اسلامک اسکول سسٹم سندھ کے صوبائی نگران مدنی رضا عطاری نے ٹھٹھہ ، سانگھڑ اور گمبٹ میں قائم فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے کیمپسز کا دورہ کرتے ہوئے وہاں کے انتظامی سہولیات کا جائزہ لیا۔

صوبائی نگران نے تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے اور انتظامی امور کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں جبکہ اسکول کی بنیادی ضروریات کے حوالے سے عملے کی تربیت کی۔

بعدازاں صوبائی نگران مدنی رضا عطاری نےبذریعہ اسکائپ اساتذہ و انتظامیہ کی تربیت کی نیز ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعلیمی عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لئے تجاویز و اہداف دیئے۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)