23 دسمبر 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں فیضان  اسلامک اسکول سسٹم کی تین روزہ تربیتی نشست کے دوسرے دن انتظامی امور پر ذمہ داران کی تربیت کا سلسلہ ہوا۔ان نشستوں میں پروفیسر محمد زاہد،سیف الرحمان ، محمد دانش اورعارفین عطاری نے اپنے اپنے شعبوں کے حوالے سے تربیت کی ، بعدازاں دینیات ڈائریکٹر رضوان مدنی نے شعبہ دینیات کی اہم سرگرمیوں سے آگاہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ شعبہ دینیات طلبہ کو قرآن پاک کی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ معاشرے کے لئےباکردار افراد کی تیاری میں بھی سرگرم عمل ہے۔انہوں نے شعبے کے پروگرامزقرآنی تعلیم، تربیہ،ہفتہ وار تربیہ تھیم اور دینی ایونٹس کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ دینی سرگرمیاں طلبہ کی صلاحیتوں کو جلابخشتی ہیں۔ (رپورٹ : غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹر، سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ فیضان اسلامک اسکول سسٹم ،ہیڈ آفس کراچی/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)