14 رجب المرجب, 1446 ہجری
گزشتہ دنوں کراچی عالمی کتب میلے کراچی
انٹرنیشنل بک فیئر کا انعقاد ہوا، جس میں فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے CEOزبیر عطاری المدنی ، اساتذہ ، مینجمنٹ اور مختلف کیمپسز کے طلبہ نے خصوصی
طور پر شرکت کی۔ اس میلے میں طلبہ نے دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس(قادری پبلی کیشن )، مکتبۃ المدینہ اور دیگر پبلشرز کے اسٹالز کا خصوصی دورہ
کیا۔طلبہ اس دورے سے خاصے لطف اندوز ہوئے۔اساتذہ نے اپنے طلبہ کے لیے تعلیمی
سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا تھا۔ ان سرگرمیوں سے بچوں میں کتب بینی کے رجحان میں اضافہ ہوگا اور وہ نئی معلومات بھی حاصل کرسکیں گے۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائٹر
مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ فیضان اسلامک اسکول سسٹم ،ہیڈ آفس کراچی)