فیضانِ
صحابیات جمشید روڈ، کراچی میں ”1500 واں
جشنِ ولادت اجتماع“ کا انعقاد
بچوں کو
دینی و دنیاوی تعلیم دینے اور اُن کی اخلاقی
تربیت کرنے والے ادارے فیضان اسلامک اسکول
سسٹم دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز
فیضانِ صحابیات نزد مریم بینکوئٹ جمشید
روڈ، کراچی میں ”1500 واں جشنِ ولادت اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی ریجن کے تقریبا 10 کیمپسز کی پرنسپل واسٹاف کو مدعو کیا
گیا جس میں دارالمدینہ ہیڈ آفس کی اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی ۔
اس دوران
عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت مبارکہ بیان کرتے ہوئے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب
دلائی ۔
اس موقع پر
صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار کی بھی خصوصی شرکت ہوئی جبکہ آپ کی نواسیوں
نے کئی احادیث مبارکہ عربی میں سنائیں اور اردو وانگریزی میں ان کا ترجمہ بیان کیا۔صاحبزادیِ عطار سلمہا
الغفار نے پرنسپلز و اساتذہ کی تربیت
و رہنمائی کرتےہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا ۔