11 صفر المظفر, 1447 ہجری
29 جولائی 2025ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
فیصل آباد میں دعوتِ اسلامی کے تعلیمی ادارے فیضان اسلامک اسکول سسٹم کی ایکسپینشن
کے حوالے سے میٹنگ ہوئی جس میں فیصل آباد کے تنظیمی ذمہ داران اور صوبائی ذمہ دار
شریک تھے۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
اسلم عطاری نے حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا جبکہ صوبائی
ذمہ دار مولانا حامد مرتضیٰ عطاری مدنی نے فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے متعلق حاضرین
کو آگاہی دی۔
رکنِ شوریٰ نے فیضان اسلامک اسکول سسٹم کی ترقی
اور اس میں درپیش مسائل کے بارے میں وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی
کی اور انہیں احسن انداز میں اپنا کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: امیر حمزہ
عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)