فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے ذمہ داران کی دینہ، جہلم میں میٹنگ، نئے کیمپسز کے
افتتاح پر مشاورت
دینہ، جہلم 4 اگست 2025ء:
فیضان اسلامک اسکول سسٹم دعوتِ اسلامی کے تعلیمی
معاملات کے سلسلے میں 4 اگست 2025ء کو صوبائی ذمہ دار مولانا حامد مرتضیٰ عطاری
مدنی کی دینہ کیمپس، جہلم میں ڈسٹرکٹ نگران سجاد عطاری، فیضان اسلامک اسکول سسٹم
کے ڈویژن ذمہ دار عمران عطاری،شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے ذمہ دار حاجی
تبسم عطاری اور شعبہ مکتبۃ المدینہ و
روحانی علاج کے تحصیل ذمہ دار شکیل عطاری سے ملاقات ہوئی۔
اس ملاقات میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینہ، سنگھوئی اور جہلم سٹی میں فیضان اسلامک
اسکول سسٹم کے نئے کیمپسز کے افتتاح و توسیع کے حوالے سے مشاورت کی جبکہ صوبائی
ذمہ دار مولانا حامد مرتضیٰ عطاری مدنی نے نگران اسلامی بھائیوں کے ساتھ”ایکسپینشن“
کے موضوع پر تفصیلی گفتگو کی۔(رپورٹ:
امیر حمزہ عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)