دعوتِ اسلامی کے تعلیمی ادارے فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے تحت سندھ کے مختلف شہروں  گمبٹ، ٹھٹہ، سانگھڑ اور حیدرآباد میں قائم کیمپسز میں Parent Management Meetingاور ”Academic Inspection کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد اسٹوڈنٹس کی تعلیمی کیفیت اور والدین کے مسائل کو سننا نیز اُن کو حل کرنا تھا۔

اس دوران فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے CEO مولانا محمد زبیر عطاری مدنی، Operational Head محمد دانش عطاری، Academic Manager محمد زوہیب عطاری اور Subject Specialist محمد عمیر عطاری نے اسٹوڈنٹس کے سرپرستوں سے ملاقات کی اور کیمپسز کے تعلیمی معاملات کا معائنہ کیا تاکہ اسٹوڈنٹس کے تعلیمی معیار کو بہتر اور والدین کے ساتھ مؤثر رابطہ برقرار رکھا جا سکے۔

علاوہ ازیں CEO مولانا محمد زبیر عطاری مدنی نے سرپرستوں سے اُن کے مسائل و تجاویزات سنیں اور اُن کے حل کے لئے تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ: امیر حمزہ عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)