دعوتِ اسلامی کے تعلیمی ادارے فیضان اسلامک سکول سسٹم، قائد آباد کیمپس نے ادارے کی مسلسل بہتری کے سلسلے میں Parent Management Meeting (پیرنٹ مینجمنٹ میٹنگ) کے ساتھ Academic Inspection (تعلیمی معائنہ) کیا۔

معلومات کے مطابق Inspection کے دوران ادارے کی ٹیم نے کلاس روم کے ماحول، اسٹوڈنٹس کی نوٹ بکس، سبق کی منصوبہ بندی اور تربیہ کے ساتھ تعلیم کے مجموعی نفاذ کا جائزہ لیا۔

Inspection کے بعد اسٹوڈنٹس کے والدین کی ایک تفصیلی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں کیمپس انتظامیہ نے اسٹوڈنٹس کی تعلیمی کارکردگی پر تبادلۂ خیال کیا اور آئندہ کے اہداف کے بارے میں کلام کیا۔

اس موقع پر محمد زوہیب عطاری (Academic Head)، محمد عمیر عطاری (Subject Specialist) اور محمد دانش عطاری (Operational Head) موجود تھے۔ (رپورٹ:امیر حمزہ عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)