دعوتِ اسلامی کے تحت فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے حب کیمپس، بلوچستان میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں قلات ڈویژن ذمہ داران، ڈسٹرکٹ نگران اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران صوبائی مشاورت بلوچستان کے نگران قاری لیاقت عطاری نے ابتداءً حب کیمپس میں نیوایڈمیشن کے اہداف کے حوالے سے گفتگو کی اور اس کیمپس کو ایک مثالی کیمپس بنانے کے لئے مزید کوشش کرنے کا ذہن دیا۔

صوبائی مشاورت بلوچستان کے نگران نے میٹنگ میں طے کیا کہ نومبر 2025ء سے جنوری 2026ء تک ایڈمیشن مہم چلائی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ اسٹوڈنٹس دعوتِ اسلامی کے فیضان اسلامک اسکول سسٹم سے جوڑ سکیں۔اس موقع پر صوبائی ذمہ دار کراچی مولانا ثقلین عطاری مدنی بھی موجود تھے۔ (رپورٹ:امیر حمزہ عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)