پاکپتن میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 10، 11 اور 12 جنوری 2026ء کو شعبہ روحانی علاج کے تحت  3 دن کا روحانی علاج کورس منعقد کیا گیا جس میں ساہیوال ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس 3 دن کے کورس میں شعبے کے معلم مولانا محمد عثمان عطاری مدنی نے عاشقانِ رسول سے کلام کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر اُن کی رہنمائی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭تعویذات لکھنے کا طریقہ٭دم / کاٹ کرنے کا طریقہ اور احتیاطیں ٭شعبے کے متعلق نئی اپڈیٹس٭امت کی غمخواری کا جذبہ٭دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری اسسٹنٹ منیجر شعبہ روحانی علاج ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)