فیصل آباد، پنجاب میں 23 جنوری 2026ء کو شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں فیصل آباد ڈویژن کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

صوبائی ذمہ دار مولانا انیس عطاری مدنی نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں اپنے ڈسٹرکٹ میں جاکر روحانی علاج کے بستوں کو مضبوط کرنے اور اُن میں نمایاں بہتری لانے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ صوبائی ذمہ دار نے شرعی تقاضوں کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ آنے والے مریضوں سے احسن انداز میں گفتگو کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے روحانی علاج کے نئے بستے کھولنے اور 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمدوسیم عطاری صوبائی آفس ذمہ دار شعبہ روحانی علاج پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


19 جنوری 2026ء کو شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت جڑانوالہ، پنجاب میں ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں بستہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کے دوران صوبائی ذمہ دار مولانا انیس مدنی عطاری نے ذمہ داران کی رہنمائی کی اور انہیں اپنے اپنے علاقوں میں جاکر شعبہ روحانی علاج کے بستوں کو مضبوط کرنے اور شعبے کی سابقہ کارکردگی ممتاز کرنے کا ذہن دیا نیز شرعی تقاضوں کو پورا کرنے کے ساتھ آنے والے مریضوں سے اچھے انداز میں بات کرنے کا طریقہ بھی بتایا۔

علاوہ ازیں نگرانِ شعبہ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بھی عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمدوسیم عطاری صوبائی آفس ذمہ دار شعبہ روحانی علاج پنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


19 جنوری 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت بہاولپور ، پنجاب میں مصیبت زدہ،  پریشان حال اور بیمار اسلامی بھائیوں کے لئے ”دعائے شفاء اجتماع“ کا اہتمام کیا گیا ۔

تلاوت و نعت سے آغاز ہونے والے اس اجتماعِ پاک میں صوبائی ذمہ دار پنجاب مولانا انیس عطاری مدنی نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو صبر کرنے کا ذہن دیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے نیک اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں آنے والے اسلامی بھائیوں کو اُن کے مریضوں کے لئے تعویذاتِ عطاریہ دیئے گئے اور اُن کا استخارہ کرنے کے بعد کاٹ کا عمل بھی کیا گیا۔(رپورٹ: محمدوسیم عطاری صوبائی آفس ذمہ دار شعبہ روحانی علاج پنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد، پنجاب میں 18 جنوری 2026ء کو ایک ٹریننگ سیشن منعقد ہوا جس میں صوبائی اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس ٹریننگ سیشن میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری اور نگرانِ شعبہ مولانا انور رضا عطاری مدنی نے ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کی۔

رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کو اپنے اپنے ڈویژنز میں جاکر شعبہ روحانی علاج کے بستوں کو مضبوط کرنے اور شعبے کی سابقہ کارکردگی ممتاز کرنے نیز شرعی تقاضوں کو پورا کرنے کے ساتھ آنے والے مریضوں سے اچھے انداز میں بات کرنے کا طریقہ بتایا۔

علاوہ ازیں نگرانِ شعبہ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بھی عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: مولانا محمدانیس عطاری مدنی صوبائی ذمہ دار پنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


17 جنوری 2026ء کو شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد، پنجاب میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوا جس میں صوبائی اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ٹریننگ سیشن میں نگرانِ شعبہ مولانا انور رضا عطاری مدنی نے بیان کرتے ہوئے ذمہ داران کی رہنمائی کی اور انہیں اپنے اپنے ڈویژنز میں جاکر شعبہ روحانی علاج کے بستوں کو مضبوط کرنے نیز شرعی تقاضوں کو پورا کرنے کے ساتھ آنے والے مریضوں سے اچھے انداز میں بات کرنے کا طریقہ بتایا۔

آخر میں نگرانِ شعبہ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بھی عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: مولانا محمدانیس عطاری مدنی صوبائی ذمہ دار پنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

12 جنوری 2026ء کو شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت میرپور خاص، سندھ کے مصیبت زدہ و پریشان حال اسلامی بھائیوں کے لئے  ”دعائے شفاء اجتماع“ کا اہتمام کیا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی امان اللہ عطاری نے ”بیماری کے فوائد“ کے موضوع پر بیان کیا ۔

اس کے علاوہ اجتماع میں آئے ہوئے اسلامی بھائیوں کے لئے روحانی علاج کا بستہ لگایا گیا جس میں شرکائے اجتماع کو اُن کے مریضوں کے لئے تعویذاتِ عطاریہ دیئے گئے اور اُن کا استخارہ کیا گیا۔بعدازاں اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں کی پریشانیوں کے حل کے لئے کاٹ کا عمل بھی کیا گیا۔(رپورٹ: شعبہ روحانی علاج ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


سرگودھا ڈویژن کے ضلع میانوالی میں 11 جنوری 2026ء کو شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت مصیبت زدہ و پریشان حال اسلامی بھائیوں کے لئے  دعائے شفاء اجتماع“ کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈویژن ذمہ دار علی رضا عطاری نے مصیبت پر صبر کرنے کا ذہن کیسے بنے؟ کے موضوع پر بیان کیا ۔

اس کے علاوہ اجتماع میں آئے ہوئے اسلامی بھائیوں کے لئے روحانی علاج کا بستہ لگایا گیا جس میں شرکائے اجتماع کو اُن کے مریضوں کے لئے تعویذاتِ عطاریہ دیئے گئے اور اُن کا استخارہ کیا گیا۔بعدازاں اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں کی پریشانیوں کے حل کے لئے کاٹ کا عمل بھی کیا گیا۔(رپورٹ: محمدوسیم عطاری صوبائی آفس ذمہ دار شعبہ روحانی علاج پنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پاکپتن میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 10، 11 اور 12 جنوری 2026ء کو شعبہ روحانی علاج کے تحت  3 دن کا روحانی علاج کورس منعقد کیا گیا جس میں ساہیوال ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس 3 دن کے کورس میں شعبے کے معلم مولانا محمد عثمان عطاری مدنی نے عاشقانِ رسول سے کلام کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر اُن کی رہنمائی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭تعویذات لکھنے کا طریقہ٭دم / کاٹ کرنے کا طریقہ اور احتیاطیں ٭شعبے کے متعلق نئی اپڈیٹس٭امت کی غمخواری کا جذبہ٭دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری اسسٹنٹ منیجر شعبہ روحانی علاج ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

9 جنوری 2026ء کو بہاولپور، پنجاب میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت ”دعائے شفاء اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں اپنے مریضوں کے لئے تعویذات لینے والے اسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

پنجاب کے صوبائی ذمہ دار مولانا انیس عطاری مدنی نے تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بعد ”صبر کرنے کا ذہن کیسے بنے؟“ کے موضوع پر بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی۔

اجتماع کے اختتام پر آنے والے مریضوں کا استخارہ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں تعویذاتِ عطاریہ دیئے گئے جبکہ کاٹ کا بھی عمل کیا گیا۔(رپورٹ: محمدوسیم عطاری صوبائی آفس ذمہ دار شعبہ روحانی علاج پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت 11 جنوری 2026ء کو  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں بستہ ذمہ داران کے لئے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

اس ٹریننگ سیشن میں شعبے کے صوبائی ذمہ دار محمد عاقب عطاری نے ”بدگمانی“ کے موضوع پر بیان کیااور شعبے کے کاموں کو مزید بہتر انداز میں کرنے کا ذہن دیا جس پر بستہ ذمہ داران نے اپنی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستقل مزاجی کے ساتھ دین کام کرتے رہیں گے اور شعبے کے اہداف کو بھی پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔(رپورٹ: شعبہ روحانی علاج ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 8 جنوری 2026ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد سے بذریعہ انٹرنیٹ بنگلہ دیش کی 3 رکنی مجلس اور نیپال  کے ملک ذمہ داران کے مختلف اوقات میں مدنی مشورے ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق اِن مدنی مشوروں میں نگرانِ شعبہ مولانا انور رضا عطاری مدنی نے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی اور اُن کی تشہیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔

اسی طرح نگرانِ شعبہ نے مختلف موضوعات پر ذمہ داران کی رہنمائی کی جن میں سے بعض یہ ہیں:٭ مزید بستے کھولنے کے حوالے سے کیا کیا اقدامات کئے جائیں؟٭ غیر فعال بستہ ذمہ داران کو فعال کرنا٭ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں بستے لگوانا٭دعائے شفاء اجتماعات کا انعقاد۔

ان مدنی مشوروں کے طے شدہ مدنی پھولوں کے مطابق نیپال کے مزید 7 شہروں میں روحانی علاج کے بستے شروع کئے جائیں گے جس کے لئے روحانی علاج کورس بھی منعقد ہوگا جبکہ بنگلہ دیش میں رمضان اعتکا ف کی تیاری سے متعلق تربیت کی گئی اور آئندہ کے اہداف دیئے گئے۔

بعدازاں شعبے کے کاموں میں مزید بہتری و مضبوطی لانے کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا گیا جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری اسسٹنٹ منیجر ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


خیرخواہیِ امت کا جذبہ رکھنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 7 جنوری 2026ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد سے بذریعہ انٹرنیٹ USA اور اٹلی کے ملک ذمہ داران کی مختلف اوقات میں الگ الگ میٹنگز ہوئی۔

معلومات کے مطابق اِن میٹنگ میں نگرانِ شعبہ مولانا انور رضا عطاری مدنی نے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی اور اُن کی تشہیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ شعبہ نے مختلف موضوعات پر ذمہ داران کی رہنمائی کی جن میں سے بعض یہ ہیں:٭ مزید بستے کھولنے کے حوالے سے کیا کیا اقدامات کئے جائیں؟٭ غیر فعال بستہ ذمہ داران کو فعال کرنا٭ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں بستے لگوانا٭دعائے شفاء اجتماعات کا انعقاد۔

ان میٹنگز کے طے شدہ مدنی پھولوں کے مطابق USA میں تعویذات بائی پوسٹ سروس کا جلد آغاز کیا جائے اور روحانی علاج کورس کرواکر مزید نئے بستے لگائے جائیں گے۔

بعدازاں شعبے کے کاموں میں مزید بہتری و مضبوطی لانے کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا گیا جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری اسسٹنٹ منیجر ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)