حب چوکی، 18، 19، 20  جولائی 2026ء :

شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت جامع مسجد فیضانِ حمزہ حب چوکی، بلوچستان میں 18، 19 اور 20 جولائی 2026ء کو روحانی علاج کورس منعقد ہوا جس کا مقصد روحانی علاج کے مختلف اہم موضوعات پر عاشقانِ رسول کو تربیت فراہم کرنا تھا۔

تفصیلی معلومات کے مطابق شعبہ روحانی علاج کے معلم نوید احمد عطاری نے عاشقانِ رسول کی مختلف موضوعات پر رہنمائی کی جن میں سے بعض یہ ہیں:٭تعویذات لکھنے کا طریقہ ٭دم اور کاٹ کرنے کا طریقہ ٭احتیاطیں ٭شعبہ روحانی علاج سے متعلق نئی اپڈیٹس ٭امت کی غمخواری کا جذبہ ٭دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت۔

اس دوران سکھر ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول موجود تھے جنہوں نے کورس سے مختلف چیزیں سیکھیں اور اُن کے مطابق عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری اسسٹنٹ منیجر شعبہ روحانی علاج ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)