فیضانِ مدینہ ننکانہ صاحب میں 3 دن (25، تا 27 جولائی 2026ء) ”روحانی علاج کورس“
دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت پنجاب
پاکستان میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ننکانہ صاحب میں 3 دن کے (25، 26 اور 27 جولائی 2026ء کو)”روحانی علاج کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں ننکانہ ڈویژن اور اطراف کے مختلف شعبہ
جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق 25 تا 27 جولائی 2026ءتک جاری رہنے والے اس کورس میں شعبے کے
معلم مولانا محمد عثمان عطاری مدنی نے مختلف موضوعات پر حاضرین کی رہنمائی کی جن
میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭تعویذات لکھنے٭ دم / کاٹ کرنے کے طریقے٭ ضروری
احتیاطیں ٭شعبے کی نئی اپڈیٹس سے متعلق
گفتگو کی۔
اس کے علاوہ معلم مولانا محمد عثمان عطاری مدنی نے شرکاء میں
امت کی غمخواری کا جذبہ بیدار کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں
عملی شمولیت کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:
سمیر علی عطاری اسسٹنٹ منیجر شعبہ روحانی
علاج ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami