سکھر،
18، 19، 20 جولائی 2026ء :
شعبہ
روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بیراج روڈ، سکھر میں 18، 19 اور 20 جولائی 2026ء کو ایک اہم روحانی علاج کورس کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد عاشقانِ رسول کو روحانی علاج کے
مختلف اہم موضوعات پر تربیت فراہم کرنا تھا۔
اس کورس میں شعبہ روحانی علاج کے معلم نوید احمد عطاری نے عاشقانِ رسول کی
مختلف موضوعات پر رہنمائی کی جن میں سے بعض یہ ہیں:٭تعویذات لکھنے کا طریقہ ٭دم اور کاٹ کرنے کا طریقہ ٭احتیاطیں ٭شعبہ روحانی علاج سے متعلق نئی اپڈیٹس ٭امت کی غمخواری کا جذبہ ٭دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت۔
اس دوران سکھر ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق
رکھنے والے عاشقانِ رسول موجود تھے جنہوں نے کورس سے مختلف چیزیں سیکھیں اُن کے
مطابق عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری اسسٹنٹ منیجر شعبہ روحانی علاج ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
Dawateislami